آسام کے موریگاوں میں ایک ایسے بابا کو گرفتار کیا گیا ہے جو علاج کے بہانے خواتین کو گلے لگا کر بوسہ لیتا تھا۔ رام پرکاش چوہان عرف کسنگ بابا کو 22 اگست کو بھورتال گاوں سے گرفتار کیا گیا۔ یہ فرضی بابا اپنے’ چمتکاری کس‘ سے خواتین کی جسمانی اور نفسیاتی پریشانیوں کو ختم کرنے کا دعویٰ کرتا تھا۔
اس کا دعویٰ تھا کہ یہ ’ غیرمعمولی قوتیں بھگوان وشنو سے ملتی ہیں اور وہ شادی سے متعلق مدد مانگنے والی کسی بھی خاتون کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ اس بابا نے ایک ماہ پہلے یہ علاج شروع کیا تھا۔ علاج کے بہانے اس نے گاوں کی ایسی خواتین کا استحصال کیا جواندھی عقیدت رکھتی تھیں۔
موری گاوں ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ صدیوں سے کالا جادو پر یقین کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں اس بابا کی باتوں پر لوگ یقین کرنے لگے تھے۔ اس کے علاوہ رام پرکاش چوہان کی والدہ نے بھی اپنے بیٹے کے بارے میں لوگوں کو بتایا کہ اس کے بیٹے میں ایک الگ سی طاقت آگئی ہے۔ فی الحال چوہان کی والدہ سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔