بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا تھا ایسا خوفناک کام، اب کھلا راز تو ملی یہ بڑی سزا۔۔۔

دونوں پیشے سے وکیل تھے، کولکاتہ ہاٸی کورٹ کے وکیل رجت دے نے اپنی ساتھی وکیل انندیتا پال سے شادی کی تھی یہ سوچ کر کے پروفیشنل زندگی میں بہترین دوست رہی انندیتا ان کی لاٸف پارٹنر بن کر بھی ان کی بہترین ساتھی ثابت ہوں گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Share this:
دونوں پیشے سے وکیل تھے، کولکاتہ ہاٸی کورٹ کے وکیل رجت دے نے اپنی ساتھی وکیل انندیتا پال سے شادی کی تھی یہ سوچ کر کے پروفیشنل زندگی میں بہترین دوست رہی انندیتا ان کی لاٸف پارٹنر بن کر بھی ان کی بہترین ساتھی ثابت ہوں گی۔ لیکن کیا معلوم تھا کے خوبصورت زندگی کے خوابوں کے ساتھ انندیتا کو ہمسفر بنانے والے رجت دے اسی ہمسفر کے ہاتھوں زندگی کی آخری سانس لیں گے۔
زندگی میں بہار بنکر آٸی انندیتا نے ان سے ان کی سانسیں چھین لیں۔ 24نومبر 2018 کو رجت کی لاش انکے کمرے میں پڑی ملی تھی پہلے تو لوگوں کو لگا کہ یہ فطری موت ہے لیکن رجت کے والد کو یقین نہیں آیا اور انہوں نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوٸے اپنی بہو انندیتا پر قتل کا الزام لگایا اور پولیس میں شکایت درج کرواٸی۔
وہیں پولیس کے سامنے انندیتا کے بار۔بار بیان بدلنے پر انندیتا پر شک اور بھی گہرا ہوگیا اوررجت کی موت کے چھ دنوں بعد انندیتا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ کولکاتہ ہاٸی کورٹ نے انندیتا کی ضمانت کی عرضی خارج کردی بعد میں انندیتا کو سپریم کورٹ سے ضمانت تو مل گٸی لیکن معاملہ باراسات کورٹ میں زیر سماعت رہا اور گزشتہ پیر کو ہی اس معاملے کی سنوائی میں کورٹ نے انندیتا کو شوہر کے قتل کا مجرم قرار دیا تھا، آج عمر قید کی سزا سناٸی۔
بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کی فاسٹ ٹریک عدالت نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں اہلیہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ آج سزا سناتے ہوئے عدالت نے عمر قید اور دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ثبوت مٹانے کے معاملے میں بھی ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ دونوں سزا ایک ساتھ چلیں گی۔ پبلک پراسیکیوٹر ببھاس چٹرجی نے اس معاملے میں سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم عدالت نے کہا کہ خاتون کے پاس تین سالہ بیٹی بھی ہے اور اس معاملے کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے اور صرف ثبوتوں کی بنیاد پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس لئے عمر قید کی سزا سنائی جارہی ہے۔ کمرہ عدالت سے جیل گاڑی میں بیٹھی انندیتا نے کہا کہ اسے اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے اور وہ زندگی کے آخری لمحے تک اس کے خلاف جدو جہد کریں گی۔
Published by:Sana Naeem
First published: