உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوارنٹین کی میعاد مکمل کرنے کے بعد بھی تبلیغی جماعت کے 200 لوگوں کو حج ہاٶس میں رکھا گیا ہے 

    کوارنٹین کی میعاد مکمل کرنے کے بعد بھی تبلیغی جماعت کے 200 لوگوں کو حج ہاٶس میں رکھا گیا ہے 

    کوارنٹین کی میعاد مکمل کرنے کے بعد بھی تبلیغی جماعت کے 200 لوگوں کو حج ہاٶس میں رکھا گیا ہے 

    قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے باوجود 200کے قریب تبلیغی جماعت کے ممبران کولکاتہ کے نیوٹاؤن حج ہاٶس میں موجود ہیں۔

    • Share this:
    کولکاتہ۔ بیرون ممالک اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے200 افراد کوارنٹین کی میعاد مکمل کرنے کے بعد بھی  کولکاتا حج ہاؤس میں موجود ہیں۔ قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے باوجود 200کے قریب  تبلیغی جماعت کے ممبران کولکاتہ کے  نیوٹاؤن حج ہاٶس  میں موجود ہیں۔ ان میں زیادہ تر کا تعلق دوسری ریاستوں اور بیرون ممالک سے ہے۔ مغربی بنگال کے 103افراد نے مارچ میں دہلی میں واقع مرکز نظام الدین کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔92افراد قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔ مرکز نظام الدین کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مغربی بنگال حج ہاؤس میں نظام الدین مرکز، بھوپال اجتماع اور ریاست کے مساجد میں موجود تبلیغی جماعتوں کے ممبران کو یہاں لایا گیا تھا۔

    شہر کے بدھان نگر پولس کمشنریٹ کے سینئر آفیسر نے کہا کہ چونکہ اس وقت ریلوے سروس اور ہوائی جہاز سروس شروع نہیں ہوئی ہے اور مرکزی وزارت صحت کی اگلی ہدایت کا ہم انتظار کررہے ہیں۔ اگلی ہدایت تک انہیں نیو ٹاؤ جج ہاؤس میں ہی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کے معاشرتی فاصلے کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔مرکز تبلیغ نظام الدین میں مارچ کے مہینے میں اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔تاہم اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ہزار کے قریب افراد مرکز میں  پھنس گئے تھے۔مارچ کے آخری ہفتے میں ان لوگوں کو نکالا گیا۔ مرکز نظام الدین کے اجتماع میں شرکت کرنے والے چند افراد میں کورونا وائرس پائے جانے کے بعد کولکاتا میں بھی مرکز نظام الدین کے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی شناخت کرکے  نیو ٹاؤن حج ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔31مارچ کو حج ہاؤ س میں 54افراد کو لایا گیا تھا۔ اس کے اگلے چار دن میں 301افراد حج ہاؤس لائے گئے۔

    وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو
    وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو


    حج ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ان میں سے 197افراد کا تعلق دہلی، تمل ناڈو، اترپردیش اور دیگر ریاستوں سے ہے۔جب کہ ان میں بیرون ممالک انڈو نیشیا، ملیشیا،تھائی لینڈ اور میانمار سے ہیں۔ حج ہاٶس کے افسران نے کہا کہ 64افراد کو 25اپریل کو حج ہاؤس سے روانہ کیا گیا تھا اور 27اپریل کو 24افراد کو ریلیز کیا گیا ہے۔جب کہ 16افراد کی رپورٹ ابھی بھی نپیں آئی ہے۔ ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ اب تک کسی کی بھی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: