کولکاتہ : وزیر اعظم کی بریگیڈ ریلی سے پہلے ترنمول کانگریس کا شہر کو ممتا بنرجی کی تصویر سے سجانے کا فیصلہ
کولکاتہ : وزیر اعظم کی بریگیڈ ریلی سے پہلے ترنمول کانگریس کا شہر کو ممتا بنرجی کی تصویر سے سجانے کا فیصلہ
کولکاتہ میں ترنمول کانگریس بھون میں منعقدہ کونسلروں کی میٹنگ میں پارٹی نے ہدایت جاری کی کہ پورے شہر کو ممتا بنرجی کی تصویروں سے بھر دیا جائے اور ان تصویروں کے ساتھ جو پوسٹر لگائے جائیں گے ، اس پوسٹر میں لکھا ہوگا کہ" بنگال کے عوام اپنی بیٹی کو چاہتے ہیں"۔
مغربی بنگال میں اسمبلی الیکشن کے لئے تاریخوں کے اعلان کے ساتھ اب ہر پارٹی اپنی اپنی طاقت کے مظاہرے کے ساتھ میدان میں ہے ۔ ہر پارٹی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوششوں میں ہے ۔ بی جے پی نے 7 مارچ کو کولکاتہ میں بریگیڈ ریلی کا اعلان کیا ہے ۔ بریگیڈ ریلی کا مقصد طاقت کا مظاہرہ ہوگا ۔ بریگیڈ ریلی میں ہونے والی بھیڑ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتی ہے ۔ گزشتہ ماہ لیفٹ ، کانگریس اور ائی ایس ایف کی بریگیڈ ریلی میں لوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھی گئی تھی ۔ اب بی جے پی اسی بریگیڈ ریلی سے طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ وزیر اعظم بریگیڈ ریلی میں شریک ہوں گے ۔
وہیں ترنمول کانگریس نے اپنی طاقت کو واضح کرنے کے لئے شہر کو ممتا بنرجی کی تصویروں سے سجانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی بریگیڈ ریلی سے قبل ترنمول کانگریس نے اپنے تمام کونسلروں کو ہدایت دی ہے کہ پورے شہر کو ممتا بنرجی کی تصویروں سے بھر دیا جائے ۔ کولکاتہ میں ترنمول کانگریس بھون میں منعقدہ کونسلروں کی میٹنگ میں پارٹی نے ہدایت جاری کی کہ پورے شہر کو ممتا بنرجی کی تصویروں سے بھر دیا جائے اور ان تصویروں کے ساتھ جو پوسٹر لگائے جائیں گے ، اس پوسٹر میں لکھا ہوگا کہ" بنگال کے عوام اپنی بیٹی کو چاہتے ہیں"۔
کونسلروں کی میٹنگ میں ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی ، ریاستی صدر سبرت بخشی ، سینئر وزرا اور کولکاتہ میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم سمیت برسراقتدار پارٹی کے سینئر لیڈران موجود تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔