اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وزیر اعلی ممتا بنرجی نہیں پہن سکیں گی اپنی خاص ہوائی چپل

    اس حادثہ کے بعد ٹریڈ مارک ہوائی چپل جو ان کی پہچان بن گئی تھی اب وہ شاید دوبار ہ نہیں پہن پائیں گی

    اس حادثہ کے بعد ٹریڈ مارک ہوائی چپل جو ان کی پہچان بن گئی تھی اب وہ شاید دوبار ہ نہیں پہن پائیں گی

    سیاست کا میدان لیڈران کو پہچان دلاتا ہے، عوام میں مقبول بناتا ہے لیکن ملک میں کئی ایسے لیڈران بھی ہیں جو اپنے خصوصی انداز بیاں و منفرد رہن سہن کے لئے پہچانے جاتے ہیں۔

    • Share this:
    سیاست کا میدان لیڈران کو پہچان دلاتا ہے، عوام میں مقبول بناتا ہے لیکن ملک میں کئی ایسے لیڈران بھی ہیں جو اپنے خصوصی انداز بیاں و منفرد رہن سہن کے لئے پہچانے جاتے ہیں۔ ملک کی سیاست میں بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کچھ ایسی ہی منفرد سیاستداں کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ ممتا بنرجی کو تیز طرار خاتون لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایک ایسی لیڈر جو سوتی کی ساڑی و ہوائی چپل پہن کر نظر آتی ہیں۔ سياست کے میدان میں کئی نشیب و فراز دیکھنے کے بعد ممتا بنرجی نے وزیر اعلی کا منصب حاصل کیا۔



    ممتا بنرجی نے تاریخی کامیابی کے ساتھ بنگال میں اپنا اقتدار حاصل کیا۔ کولکاتا کے کالی گھاٹ علاقے میں جھونپڑی نما مکان، سوتی کی ساڑی اور پیر میں ہوائی چپل پہن کر سیاست میں نئی تاریخ رقم کرنے والی ممتا بنرجی کی یہ خاص پہچان ہے اسی پہچان کے ساتھ انہوں نے دنیا میں اپنی جگہ بنائی اور اپنے ملکی و غیر ملکی دورے میں بھی اپنے اسی خاص پہناوے کے ساتھ مختلف پروگراموں میں شرکت کی لیکن اب کچھ دنوں تک ممتا بنرجی اپنی خاص ٹریڈ مارک ہوائی چپل نہیں پہن پائیں گی۔

    بنگال کے نندی گرام میں زخمی ہوئی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اگرچہ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے مگر اب وہ اس حادثہ کے بعد ٹریڈ مارک ہوائی چپل جو ان کی پہچان بن گئی تھی اب وہ شاید دوبار ہ نہیں پہن پائیں گی ۔ڈاکٹروں نے انہیں وہیل چیئر اور بیساکھی لے کر چلنے کی ہدایت کے ساتھ یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جب ان کا پلاسٹر اتارا جائے گا اس کے بعد وہ ہوائی چپل نہیں پہن سکیں گی ۔

    شہر کے سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال کے ڈاکٹروں کے پینل نے مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعلی اب اپنی مشہور ٹریڈ مارک ہوائی چپل نہیں پہن سکتی ہیں۔ انہیں چپل دیا جائے گا ،لیکن یہ مختلف ہوگا ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: