ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

اس بری لت نے لی نوجوان لڑکی کی جان، کولکاتا میں پیشِ آیا دردناک واقعہ، تین دوستوں کو پولیس نے کیا گرفتار

کولکاتہ کا اقبال پور علاقہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے سے یہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اقبال پور علاقے سے بیس سالہ صبا خاتون کی لاش برآمد ہونے سے لوگ سکتے میں ہیں۔

  • Share this:
اس بری لت نے لی نوجوان لڑکی کی جان، کولکاتا میں پیشِ آیا دردناک واقعہ، تین دوستوں کو پولیس نے کیا گرفتار
کولکاتہ کا اقبال پور علاقہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے سے یہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اقبال پور علاقے سے بیس سالہ صبا خاتون کی لاش برآمد ہونے سے لوگ سکتے میں ہیں۔

کولکاتہ کا اقبال پور علاقہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے سے یہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اقبال پور علاقے سے بیس سالہ صبا خاتون کی لاش برآمد ہونے سے لوگ سکتے میں ہیں۔ گزشتہ مہینے اسی علاقے میں شہر کے ٹیپو سلطان مسجد کے امام مولانا ہارون رشید کے گھر میں گھس کر ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں مولانا کی اہلیہ اور ایک بیٹی کی موت ہو چکی ہے جبکہ دوسری بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس حادثے کو لوگ ابھی بھولے بھی نہیں تھے کہ قتل کا ایک دوسرا دردناک واقعہ پیش آیا۔ صباکے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ صبا نشے کی عادی تھی اور گھر والوں سے ناراضگی کی وجہ سے وہ اپنے دوست کے ساتھ رہ رہی تھی۔


صبا کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ تینوں نوجوان صبا کے دوست ہیں۔ پولیس کے مطابق ان کے کال لسٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔ علاقے میں يوں تو کئی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں لیکن بیشتر کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے پولیس یہ پتہ لگانے میں ناکام ہے کہ لاش کو بوری میں ڈال کر یہاں کیسے لایا گیا۔ صبا کی لاش اس کے گھر سے دو سو میٹر دوری پر ملی ہے جبکہ اقبال پور روڈ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں صبا کو گزشتہ رات روڈ کراس کرتے دیکھا گیا ہے لیکن وہ کہاں گئی اور اس کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا جو اس کے قتل کی وجہ بنی۔


حکومت نے بھی اس معاملے میں جلد کاروائی کی ہدایت دی ہے۔ پولیس علاقے کے لوگوں سے پوچھ کر رہی صبا کے گھر والوں کو یقین نہیں ہو رہا ہے ان کی بیٹی جو ان سے ناراض تھی وہ وہ دنیا چھوڑ کر جاچکی ہے۔ گھر والوں کے مطابق نشے کی لت کے باعث صبا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کچھ دنوں قبل ہی اسے اسپتال سے چھٹی ملی تھی لیکن صبا اسپتال سے انے کے بعد بھی نشے کی عادت چھوڑنے سے قاصر تھی جس کی وجہ سے گھر والے اس سے ناراض تھے جس کے بعد وہ اپنے دوست کے گھر میں رہ رہی تھی۔ اس حادثے نے اقبال پور علاقے میں جرائم کے بڑھتے واقعات کو سامنے لایا جس پر قابو پانا انتظامیہ کے لئے ایک بڑی چیلنچ دیا ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 20, 2020 10:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading