اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فضا میں 45 منٹ تک منڈلاتا رہا نوین پٹنائک کا ہیلی کاپٹر، انجینئر معطل

    گیٹی امیجیز

    گیٹی امیجیز

    کوراپٹ۔ اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک جمعرات کو جس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، وہ تقریبا 45 منٹ تک ہوا میں منڈلاتا رہا۔

    • News18.com
    • Last Updated :
    • Share this:

      کوراپٹ۔ اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک جمعرات کو جس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، وہ تقریبا 45 منٹ تک ہوا میں منڈلاتا رہا۔ اس واقعہ کے بعد کوراپٹ ضلع میں ایک ایگزیکٹیو انجینئر کو فرائض میں کوتاہی برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔


      ریاستی حکومت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جے پورسب ڈویژن میں اپنا پروگرام مکمل کرنے کے بعد پٹنائک جمعرات دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر كوٹپد کے لئے روانہ ہوئے اور انہیں 12 بج کر 55 منٹ پر پہنچنا تھا، لیکن وہ دوپہر ایک بج کر 35 منٹ تک كوٹپد میں ہیلی کاپٹر سے نہیں اتر سکے۔


      افسر نے بتایا کہ وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کے لئے ہیلی پیڈ تیار کرنے کے لئے ذمہ دار محکمہ تعمیرات عامہ کو طول، عرض بلد اور اونچائی سمیت جگہ کا پورا بیورا دینا تھا، لیکن اس نے وقت پر پائلٹ کو یہ اطلاعات نہیں دیں جس سے تاخیر ہوئی۔

      First published: