ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بیٹی نے دوسری شادی کی مخالفت کی تو ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر کردی ایسی گھنونی حرکت ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

پولیس پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس کی ماں نے اس کا گلا دبایا اور سوتیلے باپ نے پاوں دبایا ۔ بعد میں اس کے مامو نے لاش کو بائیک سے نہر میں پھینک دیا ۔

  • Share this:
بیٹی نے دوسری شادی کی مخالفت کی تو ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر کردی ایسی گھنونی حرکت ، سبھی کے اڑ گئے ہوش
بیٹی نے دوسری شادی کی مخالفت کی تو ماں نے عاشق کے ساتھ مل کر کردی ایسی گھنونی حرکت ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

بہار کے نوادہ (Nawada) میں ایک خاتون نے دوسری شادی کی مخالفت کرنے پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر بیٹی کا قتل کردیا (Daughter Murder) اور لاش کو نہر میں پھینکوادیا ۔ 10 اگست کو نوادہ کے منجھوے پہاڑی کے نزدیک پئین میں پھینکی گئی لڑکی لاش کی کا معمہ جب پولیس نے حل کیا تو پورے معاملہ کا انکشاف ہوا ۔ پولیس نے کامیاب طریقہ سے اس قتل کیس  (Murder Case) کو حل کرلیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقتولہ کی ماں ، مامو اور مبینہ طور پر سوتیلے باپ کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ سبھی پر لڑکی کے قتل کا الزام لگایا ہے ۔


ہسوآ پولیس نے جب لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا تو لڑکی کے کپڑوں میں اس کا موبائل فون بھی تھا ۔ اسی کی بنیاد پر پولیس نے اس کے کال ریکارڈ کھنگالے اور سبھی راز ایک ایک کرکے سامنے آنے لگے ۔ سائنٹیفک ریسرچ نے سبھی راز کھول دئے ۔ ہسوآ پولیس نے جب سبھی سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو سبھی نے اپنا گناہ قبول کرلیا ۔ مقتولہ کی ماں پشپا دیوی ، مامو پنکج کمار اور سوتیلا باپ گورو بھاردواج کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔


ہسوآ پولیس نے جب لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا تو لڑکی کے کپڑوں میں اس کا موبائل فون بھی تھا ۔
ہسوآ پولیس نے جب لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا تو لڑکی کے کپڑوں میں اس کا موبائل فون بھی تھا ۔


مقتولہ لڑکی کے والد کی موت کے بعد اس کی ماں اس کو لے کر بڑہی بگہا میں رہتی تھی ۔ وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر تھی ۔ کچھ دن بعد لڑکی کو جب اس بت کی جانکاری ملی کہ اس کی اں نے مندر میں دوسری شادی کرلی ہے تو لڑکی نے اس کی مخالفت کی ، جس کی وجہ سے گھر کا ماحول کئی دنوں تک خراب رہا ۔ پولیس کے مطابق اپنی ماں کی دوسری شادی اور دیگر کئی معاملات کی وجہ سے سبھی نے سارش رچ کر لڑکی کا قتل کرکے لاش کو پھینک دیا ۔

پولیس پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس کی ماں نے اس کا گلا دبایا اور سوتیلے باپ نے پاوں دبایا ۔ بعد میں اس کے مامو نے لاش کو بائیک سے نہر میں پھینک دیا ۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہوئی اس بائیک کو بھی ضبط کرلیا ہے ۔ فی الحال سبھی کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 25, 2020 02:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading