உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی کے راج میں فوج اور سرحد محفوظ نہیں ، پاسوان موسمیات کے سائنسداں ہیں : لالو

    پٹنہ: لالو پرساد مسلسل 9 ویں بار راشٹریہ جنتا دل کے صدر بن گئے ہیں اور صدر بنتے ہی وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ لالو یادو نے کہا کہ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کو کچلنے اور دہلی سے بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے ملک میں سیکولر طاقتوں کو متحد کریں گے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ: لالو پرساد مسلسل 9 ویں بار راشٹریہ جنتا دل کے صدر بن گئے ہیں اور صدر بنتے ہی وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ لالو یادو نے کہا کہ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کو کچلنے اور دہلی سے بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے ملک میں سیکولر طاقتوں کو متحد کریں گے۔

      اتوار کو منعقد ہ آر جے ڈی کے قومی کونسل کی میٹنگ کے دوران پارٹی کے قومی الیکشن افسر جگدانند سنگھ نے لالو کے دوبارہ بلامقابلہ آر جے ڈی کا قومی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا اور انہیں سرٹیفکیٹ دیا۔ جنتا دل سے ناطہ توڑنے کے بعد 1997 میں آر جے ڈی کے قیام کے بعد سے لے کر اب تک لالو اپنی پارٹی کے قومی صدر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

      آر جے ڈی کے دوبارہ قومی صدر منتخب ہونے پر وہاں موجود لالو کی بیوی اور ریاست کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے انہیں گلاب کا پھول دیا اور اسٹیج پر موجود اپنے دونوں بیٹوں بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور وزیر صحت تیج پرتاپ یادو اور سات بیٹیوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات دی۔

      اس موقع پر اپنے خطاب میں لالو نے مودی کی حکومت میں ملک کے محفوظ نہیں ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ بہار کی فتح کے بعد وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کو کچلنے اور دہلی سے بی جے پی کو نیست و نابود کرنے کے لئے ملک میں سیکولر قوتوں کو متحد کریں گے۔

      First published: