உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردوں کے پاس نئے نوٹ ملنا سرکاری میکنزم کی ناکامی، اس کی ذمہ داری کیا مودی لیں گے؟ لالو

    Lalu Prasad (File photo)

    Lalu Prasad (File photo)

    پٹنہ۔ جموں و کشمیر کے باندی پورا میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے دو ہزار کے نئے نوٹ ملنے کو راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے قومی سلامتی کے لئے خطرناک اشارہ قراردیتے ہوئے اسے سرکار ی میکنزم کی ناکامی قرار دیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ۔ جموں و کشمیر کے باندی پورا میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے دو ہزار کے نئے نوٹ ملنے کو راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے قومی سلامتی کے لئے خطرناک اشارہ قراردیتے ہوئے اسے سرکار ی میکنزم کی ناکامی قرار دیا ہے۔ مسٹر یادو نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹپر پر لکھا ۔ بھیانک! نوٹ بدلنے کا عمل شروع ہوئے بمشکل پندرہ دن بھی نہیں ہوئے او ردہشت گردوں کے پاس نئے نوٹ ہیں۔ انتہائی سنگین معاملہ۔ تمام سرکار ی میکنزم ناکام۔


      انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ اس غلطی کی ذمہ داری کون لے گا؟ کیا آپ لیں گے؟ دوسری طرف ریاست کے نائب وزیر اعلی اور مسٹر یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے نوٹ بندی کے معاملے پر ایک بار پھر ٹوئٹ کرکے کہا وزیر اعظم جمہوریت کے مندر میں جانے سے کیوں ڈرر ہے ہیں جب میوزک کانسرٹ اور انتخابی ریلیوں میں تال ٹھونک کر چلاتے ہیں تو پارلیمنٹ میں کیا پریشانی ہے؟

      First published: