உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لالو پرساد کا بی جے پی اور ایم این ایس پر نشانہ ، کہا : کوئی فوج کے نام پر ووٹ مانگ رہا ہے تو کوئی نوٹ

    photo getty

    photo getty

    آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد نے فلم 'اے دل ہے مشکل کی ریلیز کو لے کر مہاراشٹر نونرمان سینا کی طرف سے بالی ووڈ کے لیے رکھی شرائط پر اتوار کو بی جے پی اور ایم این ایس پر فوج کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے جم کر نشانہ سادھا

    • IANS
    • Last Updated :
    • Share this:
      پٹنہ: آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد نے فلم 'اے دل ہے مشکل کی ریلیز کو لے کر مہاراشٹر نونرمان سینا کی طرف سے بالی ووڈ کے لیے رکھی شرائط پر اتوار کو بی جے پی اور ایم این ایس پر فوج کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے جم کر نشانہ سادھا ۔
      لالو نے ٹویٹ کرکے کہا '' کہ کوئی فوج کے نام پر 'ووٹ مانگ رہا ہے تو کوئی 'نوٹ۔ انہوں نے اسی ٹویٹس میں آگے لکھا کہ دائیں بازو، شرم کرو شرم، گائے اور رام سے پیٹ نہیں بھرا کیا؟ فوج کو تو بخش دو۔ خیال رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری تلخی کے پیش نظر ایم این ایس نے 'اے دل ہے مشکل فلم کے ریلیز کی مخالفت کی تھی۔
      اس کے بعد ہفتہ کو فلم کو لے کر کرن جوہر، ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز 'گلڈ آف انڈیا کے صدر مکیش بھٹ اور دیگر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ یہ میٹنگ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیوندر فڑنویس نے طلب کی تھی۔ میٹنگ میں ایم این ایس نے کرن جوہر کی فلم ریلیز ہونے کے لئے کچھ شرائط رکھی ہیں۔
      اس میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ اپنی فلم میں پاکستانی فنکاروں کو شامل کرنے والے فلم سازوں کو سینما گھروں پر جاکر فلم ریلیز کرنے سے پہلے ہندوستانی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنی ہوگی اور اس کے ساتھ ہی ہندوستانی فوج کی فلاح و بہبود فنڈ میں پانچ کروڑ روپے جمع کرنے ہوں گے۔
      First published: