ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لالو پرساد کا نتیش کمار پر پھر نشانہ ، کہا : بی جے پی سے ہاتھ ملا کرسرکاری پارٹی بن کر رہ گئی جے ڈی یو

مسٹر یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مسٹر کمار نے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر شرد یادو کو بھی دھوکہ دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 09, 2017 05:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لالو پرساد کا نتیش کمار پر پھر نشانہ ، کہا : بی جے پی سے ہاتھ ملا کرسرکاری پارٹی بن کر رہ گئی جے ڈی یو
مسٹر یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مسٹر کمار نے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر شرد یادو کو بھی دھوکہ دیا ہے۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہاتھ ملانے کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) اب سرکاری پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ مسٹر یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مسٹر کمار نے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر شرد یادو کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ مسٹر یادو جب پٹنہ آئیں گے تو ایئرپورٹ پر مسٹر کمار کے اشارے پر ان کی مخالفت کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کارکنان کو مسٹر شرد یادو پر پانی کا بوتل پھینکنے اور سیاہ پرچم دکھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آر جے ڈی صدر نے کہا کہ مسٹر شرد یادو جے ڈی یو کے بانی ہیں اور ان سے ان کی پارٹی آر جے ڈی اور کانگریس کا اتحاد بنا رہے گا۔

First published: Aug 09, 2017 05:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading