نئے سال پر لالو کی ترجمانوں کو نصیحت ، بغیر سوچے سمجھے نہ کریں کوئی تبصرہ
پٹنہ : نئے سال کے پہلے دن ہی راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد نے اپنے پارٹی کے کارکنوں سمیت مهاگٹھ بندھن کے لیڈروں کو نظم و ضبط کا سبق پڑھایا۔ نیوز 18 / ای ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے لالو نے کہا کہ اپنی ٹی آر پی بڑھانے کی بجائے مهاگٹھ بندھن کے ترجمان، کارکنان اور رہنما سوچ سمجھ کر بیان دیں۔
- News18
- Last Updated: Jan 01, 2016 01:14 PM IST

لالو نے کہا کہ نئے سال میں ریاست کے عوام خوب بڑھیں اور پھلیں پھولیں یہی ہماری خواہش ہے۔ لالو نے کہا کہ کارکنان سمیت ریاست کے عوام ریاست کی ترقی میں تعاون کریں۔ نتیش کمار کی قیادت میں بہار حکومت بہتر انداز میں کام کر رہی ہے، ہم لوگ بہار کے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔
لالو نے حالیہ دنوں میں گڈ گورننس کو لے کر مهاگٹھ بندھن کے رہنماؤں کی بیان بازی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ تینوں جماعتوں کے ترجمانوں میں سے کوئی بھی غلط بیان نہیں دیں اور متنازعہ باتیں بولنے سے گریز کریں۔ لالو نے واضح طور پر اپنے ہی انداز میں کہا کہ اگر بات سمجھ میں نہیں آتی ہے تو بیان دینے والے گھر میں سوئیں۔
لالو نے کہا کہ کسی بھی اخبار یا چینل میں بیان دینے سے پہلے لیڈر سینئر لیڈروں سے بات کرلیں۔ نئی حکومت مضبوطی سے کام کر رہی ہے۔