چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو (Lalu Prasad Yadav) کی طبیعت جمعرات کی دیر رات اچانک بگڑ گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سانس لینے میں کافی دقت ہوئی۔ جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں فورا نگرانی میں لے لیا اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ رانچی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (RIMS) کے پیئنگ وارڈ میں داخل لالو پرساد یادو کو لیکر اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ طبیعت مستحکم ہے اور دہلی ایمس کے ماہر ڈاکٹروں سے بھی جانچ ٹیم مسلسل رابطے میں ہے۔ اس درمیان ان کے چھوٹے بیٹے اور بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو(Tejashwi Yadav)، اہلیہ اور سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی (Rabri Devi) اور بیٹی میسا بھارتی (Misa Bharti) سمیت کئی فیملی ممبر اور ان کے حامی رانچی پہنچے۔
لالو یادو کی صحت سے متعلق اطلاع ملتے ہی RIMS کے سپریٹنڈنٹ بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ اسی دوران جھارکھنڈ کے وزیر صحت بنہ گپتا نے بھی RIMS اسپتال پہنچ کر لالو کی صحت کے بارے میں جانا۔حالانکہ (RIMS) نے لالو کی طبیعت خراب ہونے کی جانکاری ملنے کے بعد بھی اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن بعد میں جیل آئی جی بریندر بھوشن نے لالو کی طبیعت خراب ہونے کی تصدیق کردی لیکن انہوں ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اب ان کی حالت اب بہتر ہے۔
حال ہی میں جب ان کی طبیعت بگڑی تھی تو ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلی رپورٹ سامنے آئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق لالو پرساد یادو، شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماری، کڈنی کی بیماری، کڈںی میں اسٹون، تناؤ، تھیلیسیمیا، پروٹیسٹ کا بڑھنا، یورک ایسڈ کا بڑھنا، برین ست متلعق بیماری، کمزور امیونٹی، داہنے کندھے میں دقت، پاؤں کی ہڈی میں پریشانی، آنکھ میں تکلیف POST AVR 2014 (دل سے متعلق بیماری) جیسی پریشانوں میں ملوث ہیں۔ ان کا علاج کر رہے ڈاکٹروں کے مطابق ان سبھی بیماریوں میں سب سے زیادہ لالو پرساد یادوہ کڈنی کی بیماری سے پریشان ہیں۔
لالو یادو کی دیکھ۔ریکھ کرتے رہے ڈاکٹر امیش پرساد نے گزشتہ دسمبر کو بتایا تھا کہ ان کی کڈنی لیول فورتھ، یعنی ان کی کڈنی لاسٹ اسٹیج میں ہے۔ کڈنی صرف 25 فیصد ہی کام کر رہی ہے اور ان کو کبھی بھی ایمرجنسی ہو سکتی ہے۔ انہیں کبھی بھی ڈائلیسز کیلئے بھی کہا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کی بنیاد پر لالو یادو کو نیفرولاجسٹ، کارڈیولاجسٹ اور انیڈوکرائنولاجسٹ کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے۔ حالانکہ شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کو کنٹرول میں ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔