پٹنہ۔ ستائیس اگست کو آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی آواز پرپٹنہ کے گاندھی میدان میں حزب اختلاف کو متحد کرنے کے لئے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی سمیت ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں لالو کی 'دیش بچاو ، بھاجپا بھگاؤ' ریلی میں حصہ لے رہی ہیں۔
اس ریلی میں جے ڈی یو سے باغی شرد یادو بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ممتا بنرجی، اکھلیش اور کئی قد آور لیڈرلالو کے ساتھ منچ شئیر کریں گے۔ کانگریس اس ریلی میں شرکت کر رہی ہے لیکن سونیا اور راہل گاندھی اس میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔
آر جے ڈی نے اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ پٹنہ شہر ریلی کے رنگ میں رنگا نظر آ رہا ہے۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان تک جانے والی تمام سڑکیں پوسٹر اور بینر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ یہی نہیں، پارٹی نے ریاست کے تمام حصوں سے اپنے کارکنوں کو پٹنہ بلانے کے لئے اپنے خرچ پر تین ریل گاڑیاں بھی بک کرائی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔