ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کے نوجوانوں کے ساتھ ہوتی ہے ناانصافی ، حق دلانے کے لیے لالو نے کیا یہ مطالبہ

آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد نے ملک کی کئی دیگر ریاستوں کی طرح بہار کے شہریوں کو بھی اپنی ریاست کی ملازمتوں میں 80 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلی نتیش کمار سے بات کریں گے

  • Agencies
  • Last Updated: Jul 28, 2016 09:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار کے نوجوانوں کے ساتھ ہوتی ہے ناانصافی ، حق دلانے کے لیے لالو نے کیا یہ مطالبہ
آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد نے ملک کی کئی دیگر ریاستوں کی طرح بہار کے شہریوں کو بھی اپنی ریاست کی ملازمتوں میں 80 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلی نتیش کمار سے بات کریں گے

پٹنہ : آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد نے ملک کی کئی دیگر ریاستوں کی طرح بہار کے شہریوں کو بھی اپنی ریاست کی ملازمتوں میں 80 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلی نتیش کمار سے بات کریں گے۔

پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے لالو نے کہا کہ آندھرا پردیش، تلنگانہ، مغربی بنگال اور کیرالہ وغیرہ ریاستوں میں اس قسم کے کام میں ریزرویشن نافذ ہے۔ ان ریاستوں کی طرح بہار میں بھی ریزرویشن نافذ ہونا چاہئے۔ وزیر اعلی نتیش کمار سے ہم اس سلسلے میں بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں اعلی تعلیمی اداروں کی کمی کی وجہ سے یہاں کے طلبہ کو اس کے لئے دیگر ریاستوں میں جانا پڑتا ہے، مگر جب نوکری کی بات آتی ہے ، تو مقامی امیدواروں کے لئے ریزرویشن نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اس سے محروم رہنا پڑتا ہے۔

لالو نے مزید کہا کہ بہار میں اس طرح کا ریزرویشن نہیں ہونے کی وجہ سے دیگر ریاستوں کے امیدوار یہاں کی یونیورسٹیوں اور تکنیکی کالجوں میں پروفیسر کی نوکری ہڑپ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ اور مغربی بنگال کے اسکول اور کالج امتحانات میں پوائنٹس دیئے جانے کا طریقہ بہار سے مختلف ہے ، جس کی وجہ سے طلبہ زیادہ پوائنٹس حاصل کر لیتے ہیں اور وہ زیادہ تر نوکری پا لیتے ہیں اور بہار کے امیدوار محروم رہ جاتے ہیں۔

First published: Jul 28, 2016 09:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading