ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

اگر سونیا گاندھی بے ایمان ہیں تو ملک میں کوئی بھی ایماندار نہیں: لالو پرساد یادو

ریواڑی۔ آر جے ڈی سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو نے آج بی جے پی اور آر ایس ایس پر جم کر حملہ کیا۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 03, 2016 08:29 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اگر سونیا گاندھی بے ایمان ہیں تو ملک میں کوئی بھی ایماندار نہیں: لالو پرساد یادو
ریواڑی۔ آر جے ڈی سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو نے آج بی جے پی اور آر ایس ایس پر جم کر حملہ کیا۔

ریواڑی۔ آر جے ڈی سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو نے آج بی جے پی اور آر ایس ایس پر جم کر حملہ کیا۔ آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ سونیا گاندھی پر لگے الزامات پر انہوں نے کہا کہ اگر سونیا جی بے ایمان ہیں تو ملک میں کوئی بھی ایماندار نہیں ہو سکتا۔


لالو نے کہا کہ اگر حکومت انکوائری ہی کرانا چاہتی ہے تو ملک کے سادھو سنتوں کی بے شمار جائیداد کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ ملک کے 99 فیصد سادھو سنت ڈھونگی ہیں۔ انہوں نے رام دیو اور شری شری روی شنکر کو بھی نشانہ بنایا۔ وہ یہاں ریواڑی میں منعقد ایک نجی کالج کے کانووکیشن میں شامل ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔


لالو یادو نے کہا کہ بی جے پی دیگر مسائل سے ملک کے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے اور آر ایس ایس کے اشارے پر ملک کو بھگوا کرن کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر کیپٹن اجے یادو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

First published: May 03, 2016 08:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading