ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لالو نے اپنے دونوں بیٹوں کو انتخابی دنگل میں اتارا، سولہ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دئیے

پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے دونوں بیٹے اس بار انتخابی میدان میں ہوں گے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 23, 2015 02:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لالو نے اپنے دونوں بیٹوں کو انتخابی دنگل میں اتارا، سولہ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دئیے
پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے دونوں بیٹے اس بار انتخابی میدان میں ہوں گے۔

پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے دونوں بیٹے اس بار انتخابی میدان میں ہوں گے۔ لالو نے اپنے دونوں بیٹوں کو بہار انتخابات کے دنگل میں اتار دیا ہے۔ لالو نے سب سے زیادہ 48 یادو امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔


لالو نے تیج پرتاپ اور تیجسوی یادو دونوں بیٹوں کو انتخابی میدان میں اتار دیا ہے۔ تیج پرتاپ مہوا سے الیکشن لڑیں گے اور تیجسوی یادو راگھوپور سے الیکشن لڑیں گے۔ مخدوم پور جہاں سے مانجھی الیکشن لڑ رہے ہیں وہاں لالو نے صوبیدار داس کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔


مسلم امیدواروں کی بات کریں تو آر جے ڈی نے 16 سیٹوں پر اور جے ڈی یو نے سات سیٹوں پر مسلم امیدواروں کو اتارا ہے۔ دبنگ منا شکلا کو لال گنج سے جے ڈی یو نے امیدوار بنایا ہے۔ وزیر ویدناتھ ساہنی کا ٹکٹ کٹ گیا ہے۔ رام دھنی سنگھ کا بھی ٹکٹ کٹنے کی خبر ہے۔ یہ دونوں نتیش حکومت میں وزیر تھے۔


 

 
First published: Sep 23, 2015 02:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading