ہوم » نیوز » No Category

ان 46 بچوں کو ہیپی برتھ ڈے کیلئے کرنا ہو گا 4 سال انتظار

مظفرپور : 2016 لیپ ایئرتھا۔ اس سال فروری کا مہینہ 29 دنوں کا گزرا۔ ہرتین سال کے بعد چوتھا سال لیپ ایئرہوتا ہے۔ ہاں سچ ہے کہ یہ معلومات نئی نہیں ، لیکن 29 فروری کی کسی حصولیابی پراسی تاریخ کوتقریب کے انعقاد کا انتظارقابل ذکر تو ضرورہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 03, 2016 04:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ان 46 بچوں کو ہیپی برتھ ڈے کیلئے کرنا ہو گا 4 سال انتظار
مظفرپور : 2016 لیپ ایئرتھا۔ اس سال فروری کا مہینہ 29 دنوں کا گزرا۔ ہرتین سال کے بعد چوتھا سال لیپ ایئرہوتا ہے۔ ہاں سچ ہے کہ یہ معلومات نئی نہیں ، لیکن 29 فروری کی کسی حصولیابی پراسی تاریخ کوتقریب کے انعقاد کا انتظارقابل ذکر تو ضرورہے۔

مظفرپور : 2016 لیپ ایئرتھا۔ اس سال فروری کا مہینہ 29 دنوں کا گزرا۔ ہرتین سال کے بعد چوتھا سال لیپ ایئرہوتا ہے۔ ہاں سچ ہے کہ یہ معلومات نئی نہیں ، لیکن 29 فروری کی کسی حصولیابی پراسی تاریخ کوتقریب کے انعقاد کا انتظارقابل ذکر تو ضرورہے۔

رواں سال 29 فروری کوپارلیمنٹ میں مودی حکومت کاعام بجٹ پیش ہوا۔ بجٹ پرملک بھرسے ملے جلے ردعمل کاسلسلہ اب بھی جاری ہے۔ بجٹ کی ہلچل کے سبب 29 فروری کی تاریخ کولیپ ایئرکے حوالے سے لوگوں کی قابل قدرتوجہ حاصل نہیں ہوسکی۔ توجہ طلب ہے کہ 29 فروری کوایک طرف پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش ہورہا تھا ، تودوسری جانب ملک کے نہ جانے کتنے گھروں میں نئے مہمان کی آمد ہورہی تھی۔

سرکاری رجسٹرکے مطابق اس سال 29 فروری کو بہار کے مظفرپورشہرمیں 46 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ جن گھروں میں 29 فروری کو بچے کی پیدائش ہوئی ، ان کے والدین کے لیے وہ دن زیادہ خاص ہے۔ اس لیے کہ وہ اپنے بچوں کوتین سال بعد ہی ہیپی برتھ ڈے کہ سکیں گے۔ ان بچوں کوبھی اپنے یوم پیدائش کی اہمیت کا اندازہ اس وقت لگے گا، جب دوسرے بچوں کایوم پیدائش ہرسال منایاجائے گا اوران کا یوم پیدائش منانے کے لیے تین سال کا انتظارکرناہوگا۔ گویا یہ طے ہے کہ ان بچوں کی سالگرہ نہیں ، بلکہ کرکٹ عالمی کپ کی طرح ہرچوتھے سال ان کا یوم پیدائش منایا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے ان بچوں کے گھروالوں کواب 2020 کا انتظارکرنا ہوگا۔

مودی حکومت کے بجٹ کی طرح ہی 29 فروری کوبچوں کی پیدائش پران کے سرپرستوں کا ملاجلا ردعمل رہا ۔ فرق یہ ہے 29 فروری کوبجٹ کا پیش ہونا یا نہ ہونا انسان کے بس میں تھا ، جبکہ اس دن دنیا میں نئے مہمانوں کی آمد پرانسانوں کا کوئی اختیارنہیں۔

First published: Mar 03, 2016 04:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading