உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نتیش کمار پانچویں مرتبہ بنے بہار کے وزیر اعلی ، تیج پرتاپ سے حلف لینے کے دوران ہوئی غلطی

    پٹنہ : پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں آج دوپہر دو بجے نتیش کمار وزیر اعلی کے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ اس کے لئے ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    پٹنہ : پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں آج دوپہر دو بجے نتیش کمار وزیر اعلی کے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ اس کے لئے ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    پٹنہ : پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں آج دوپہر دو بجے نتیش کمار وزیر اعلی کے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ اس کے لئے ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ: عظیم اتحاد کے رہنما نتیش کمار نے آج پانچویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ ریاست کے گورنر رام نائک کو وند نے گاندھی میدان میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مسٹر کمار کو عہدے اور رازداری کا حلف دلا یا۔ اس موقع پر اعلی قومی اور علاقائی رہنما موجود تھے جن میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور مختلف ریاستوں کے 9 وزرائے اعلی شامل ہیں۔



      مسٹر کمار کے فورا بعد آرجے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی پرساد یادوکو گورنر نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس سے یہ قیاس آرائی ہونے لگی ہے کہ مسٹر یادو ریاست کے نائب وزیر اعلی ہونگے۔ اسکے بعد آرجے ڈی کے سربراہ کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو حلف دلایا گیا۔


      مسٹر تیج پرتاپ یادو نے حلف لیے وقت اپیکشت لفظ کے بجائے اوپیکشت کہہ دیا جس کی وجہ سے گورنر کووند نے مسڑر یادو کو دوبارہ حلف لینے کو کہا۔


      راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ کے دونوں بیٹوں کے حلف لینے کے بعد آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور 15 ویں اسمبلی میں قانون ساز پاڑٹی کے لیڈر عبدالباري صدیقی نے وزیر کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ اس کے بعدجے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور نتیش حکومت میں وزیر رہے مسٹر وجیندر پرساد یادو، مسٹر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، مسٹر شرون کمار اور مسٹر جے کمار سنگھ نے وزیر کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لئے۔


      گورنر مسٹر كووند نے اس کے بعد آر جے ڈی کے آلوک کمار مہتہ، چندریكا رائے، رام وچار رائے، شیوچندر رام، ڈاکٹر عبدا لغفور، چندر شیکھر، منیشور چودھری، انیتا دیوی، وجے پرکاش، جے ڈی یو کے کرشن نندن پرساد ورما، مہیشور ہزاری، شیلیش کمار، کماری منجو ورما، سنتوش کمار نرالا، خورشید عرف فیروز احمد، مدن سہنی، کپل دیو کامت، کانگریس کے اشوک چودھری، اودھیش کمار سنگھ، عبدالجلیل مستان اور ڈا کٹرمدن موہن جھا نے وزیر کے عہدے اور رازداری کے حلف لئے۔

      First published: