ہوم » نیوز » No Category

ایل جے پی لیڈر محبوب علی قیصر کا عدم برداشت کے مسئلے پر وزیر اعظم مودی سے مداخلت کا مطالبہ

پٹنہ : ملک میں عدم برداشت پر جاری بحث کے درمیان ایل جے پی کے لیڈر چودھری محبوب علی قیصر کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ قیصر نے عدم برداشت کے مسئلے پر وزیر اعظم مودی سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ایل جے پی رہنما نے بہار انتخابات میں شکست کے لئے بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈروں اور آر ایس ایس کے سربراہ کے بیان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 13, 2015 07:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایل جے پی لیڈر محبوب علی قیصر کا عدم برداشت کے مسئلے پر وزیر اعظم مودی سے مداخلت کا مطالبہ
پٹنہ : ملک میں عدم برداشت پر جاری بحث کے درمیان ایل جے پی کے لیڈر چودھری محبوب علی قیصر کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ قیصر نے عدم برداشت کے مسئلے پر وزیر اعظم مودی سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ایل جے پی رہنما نے بہار انتخابات میں شکست کے لئے بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈروں اور آر ایس ایس کے سربراہ کے بیان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

پٹنہ : ملک میں عدم برداشت پر جاری بحث کے درمیان ایل جے پی کے لیڈر چودھری محبوب علی قیصر کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ قیصر نے عدم برداشت کے مسئلے پر وزیر اعظم مودی سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ایل جے پی رہنما نے بہار انتخابات میں شکست کے لئے بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈروں اور آر ایس ایس کے سربراہ کے بیان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔


قیصر نے کہا کہ بہار انتخابات میں بیان بازی کافی نچلی سطح کی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ گئوکشی پر جس طرح کی بیان بازی کی گئی ، وہ کافی افسوس ناک تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ریاست کا انتخاب ان مسائل کو انتخابی ایجنڈہ بناکر نہیں لڑا جا سکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت جی کے بیان سے بھی انتخابات میں این ڈی اے کو نقصان هوا ۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس ہمارا نعرہ ہے ، لیکن یہ ثابت بھی کرنا پڑے گا۔ اس ملک میں 90 فیصد ہندو سیكولر ہیں اور ایک فیصد لوگوں کے اس طرح کے بیان سے نقصان ہوتا ہے۔


محبوب علی قیصر نے کہا کہ کسی جانب سے بھی اس طرح کے بیانات آتے ہوں، سب کی مذمت کی جانی چاہئے۔ اس طرح کے بیانات اقلیتوں کو برے لگتے ہیں۔

First published: Dec 13, 2015 07:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading