ہوم » نیوز » No Category

ایل جے پی نے 9 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

نئی دہلی۔ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے زور آور لیڈر کالی پانڈے سمیت9 امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کر دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 21, 2015 01:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایل جے پی نے 9 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی
نئی دہلی۔ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے زور آور لیڈر کالی پانڈے سمیت9 امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کر دی۔

نئی دہلی۔ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے زور آور لیڈر کالی پانڈے سمیت9 امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کر دی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اپنے حصے کی 40 میں سے 21 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔



پارلیمانی بورڈ کے صدر چراغ پاسوان نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں9 امیدواروں کے نام طے کئے گئے، جن میں پہلے مرحلے میں ہونے والی سیٹوں کے لئے چھ امیدوار شامل ہیں۔ پارٹی نے بچھواڑہ سیٹ سے مسٹر اروند کمار سنگھ، كهلگاؤں سے مسٹر نیرج منڈل، بیلدور سے مسٹر متھلیش کمار نشاد اور چکائی سے مسٹر وجے سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ صاحب پور کمال سے محمد اسلم، وارث نگر سے مسٹر چندیشور رائے یادو کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ ان تمام سیٹوں پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔



شمالی سیٹ سے مسٹر اروند سنگھ، مکامہ سے مسٹر کنہیا سنگھ اور كچا ئی كوٹ سے مسٹر کالی پانڈے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ ان تینوں سیٹوں پر بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔


First published: Sep 21, 2015 01:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading