ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بیوی کو ہے بچے کی خواہش ، شوہر نے کہا : جیل جانے کیلئے ہوں تیار ، مگر ... ، معاملہ پہنچا تھانہ تو پولیس بھی رہ گئی حیران

بیوی کو بچے کی خواہش ہے ، لیکن شوہر بچہ کیلئے تیار نہیں ہے ۔ اس کو لے کر دونوں کے درمیان بات چیت اتنی بڑھ گئی کہ دونوں خاتون تھانہ پہنچ گئے ۔

  • Share this:
بیوی کو ہے بچے کی خواہش ، شوہر نے کہا : جیل جانے کیلئے ہوں تیار ، مگر ... ، معاملہ پہنچا تھانہ تو پولیس بھی رہ گئی حیران
بیوی کو ہے بچے کی خواہش ، شوہر نے کہا : جیل جانے کیلئے ہوں تیار لیکن ...

ایک طرف کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف گھریلو تنازعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں طول پکڑ رہی ہیں اور اب تنازع تھانہ تک بھی پہنچنے لگا ہے ۔ بات کچھ بھی ہو ، نہ تو شوہر ماننے کیلئے تیار ہوتا ہے اور نہ ہی بیوی ۔ ایسا ہی ایک تازہ معاملہ ہفتہ کو پٹنہ گردنی باغ خاتون تھانہ میں دیکھنے کو ملا ، جس میں خاتون اس لئے تھانہ پہنچ گئی ، کیونکہ اس کو بچے کی خواہش ہے ، لیکن شوہر بچہ کیلئے تیار نہیں ہے ۔ اس کو لے کر دونوں کے درمیان بات چیت اتنی بڑھ گئی کہ دونوں خاتون تھانہ پہنچ گئے ۔


دراصل پٹنہ سٹی کے رہنے والے شاداب اور شگفتہ کی شادی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی ۔ بیوی کا کہنا ہے کہ شادی کو ایک سال ہوگئے ہیں ۔ آس پاس اور رشتہ دار والے باتیں بنانے لگے ہیں ۔ یہاں تک کہ اس کے بعد شادی ہوئی اس کی چھوٹی بہن کو بھی ایک بچہ ہے ، جس کی وجہ سے گھر سے لے کر باہر والے تک سبھی طعنے دینے لگے ہیں ، لیکن شوہر کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بچے کی پرورش کیلئے تیار نہیں ہے ۔ رشتہ شوہر اور بیوی کا ہے ، لیکن اس لاک ڈاون نے اس رشتہ میں تلخی پیدا کردی ہے ۔ نتیجہ یہ ہے کہ اب دونوں تھانہ میں بیٹھے ہیں اور یہاں بھی تو تو میں میں کررہے ہیں ۔


خاتون کے تھانے میں آنے کی وجہ تو بچہ کو لے کر تنازع تھا ، لیکن اس تنازع کے پیچھے کورونا کے دور میں بے روزگاری بھی ہے ۔ بیوی اپنے شوہر سے اس لئے بھی پریشان ہے کیونکہ وہ لاک ڈاون تو چھوڑ دیجئے ، عام دنوں میں بھی دن بھر گھر میں بیٹھا رہتا ہے ۔ وہیں متاثرہ کا کہنا ہے کہ بیوی کے گھر والوں نے سب کچھ دیکھ کر شادی کی ہے ۔ انہیں معلوم تھا کہ میں بے روزگار ہوں ، اس لئے میں کام نہیں کروں گا ۔


اب آپ اس کو بے روزگاری کا تنازع کہیں یا پھر بچے کا ، لیکن اصل میں یہ تنازع کورونا دور میں ہوئے لاک ڈاون کی کہانی ہے ۔ سرکار لوگوں کو کورونا سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے کی ہدایت دے رہی ہے ، لیکن گھر میں رہ کر ایسے عجیب و غریب معاملات سامنے آرہے ہیں ، جس نے کہیں نہ کہیں پولیس اہلکاروں کی بھی نیند اڑا رکھی ہے ۔ فی الحال اس معاملہ میں پولیس دونوں کی کاونسلنگ کرری ہے اور گھر بچانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2020 05:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading