ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں اب 25 مئی تک لاک ڈاون ، یہاں جانئے کیا کھلے گا اور کیا رہے گا بند

شادی کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شرکت کرسکتے ہیں ۔ ڈی جے یا بارات جلوس کی اجازت نہیں رہے گی ۔ شادی کی پیشگی اطلاع مقامی تھانے کو کم سے کم تین دن پہلے دینی ہوگی ۔ آخری رسومات میں بھی زیادہ سے زیادہ 20 لوگ شریک ہوسکتے ہیں ۔

  • Share this:
بہار میں اب 25 مئی تک لاک ڈاون ، یہاں جانئے کیا کھلے گا اور کیا رہے گا بند
بہار میں اب 25 مئی تک لاک ڈاون ، یہاں جانئے کیا کھلے گا اور کیا رہے گا بند

پٹنہ : بہار سرکار نے ریاست میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی ہے ۔ اب یہاں 25 مئی تک لاک ڈاون جاری رہے گا ۔ اس بارے میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال لگائے گئے لاک ڈاون کے مثبت فائدے نظر آرہے ہیں ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج ساتھی وزرا اور افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی گئی ، جس کے بعد ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا کہ لاک ڈاون کی مدت 16 مئی سے 25 مئی تک کیلئے برھا دی جائے ۔


بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا کہ آج ساتھی وزرا اور افسران کے ساتھ بہار میں لاگو لاک ڈاون کے حالات کا جائزہ لیا گیا ۔ لاک ڈاون کا مثبت اثر نظر آرہا ہے ۔ بہار میں اگلے 10 دنوں یعنی 16 مئی سے 25 مئی 2021 تک لاک ڈاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


اس بارے میں بہار سرکار کی جانب سے کورونا کو لے کر گائیڈ لائن بھی جاری کردی گئی ہے ۔ سرکار نے بتایا کہ ضروری خدمات کو چھوڑ کر ریاستی سرکار کے سبھی دفاتر بند رہیں گے ۔ سرکار نے کہا کہ دکانیں ، کمرشیل اور دیگر ذاتی ادارے بند رہیں گے ۔ اس سلسلہ میں سرکار نے ضروری خدمات کی پوری فہرست بھی جاری ہے ، جنہیں لاک ڈاون سے چھوٹ دی گئی ہے ۔




گائیڈ لائنس کے مطابق سبھی اسکول ، کالج ، کوچنگ ادارے اور ٹریننگ و دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ اس مدت میں ریاستی سرکار کے اسکول اور یونیورسیوں کے ذریعہ کسی بھی طرح کے امتحانات نہیں لئے جائیں گے ۔ پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافر صلاحیت کے ساتھ چل سکتے ہیں ۔ وہ پرائیویٹ گاڑیاں بھی چل سکتی ہیں جنہیں انتظامیہ سے کسی خاص کام کیلئے ای پاس ملا ہو ۔ ان پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی چھوٹ ملے گی جن میں ہوائی جہاز یا ٹرین کے مسافر سفر کررہے ہوں ، لیکن ان کے پاس سفر کا ٹکٹ ہونا لازمی ہے ۔

عوامی مقامات پر کسی بھی طرح کے انعقاد ( سرکاری یا پرائیویٹ ) پر روک رہے گی ۔ شادی کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شرکت کرسکتے ہیں ۔ ڈی جے یا بارات جلوس کی اجازت نہیں رہے گی ۔ شادی کی پیشگی اطلاع مقامی تھانے کو کم سے کم تین دن پہلے دینی ہوگی ۔ آخری رسومات میں بھی زیادہ سے زیادہ 20 لوگ شریک ہوسکتے ہیں ۔

بہار لوٹے تارکین وطن کو منریگا کے تحت روزگار

ادھر بہار کے دیہی ترقیات اور سمستی پور ضلع کے انچارج وزیر شرون کمار نے آج کہاکہ ریاست میں تارکین وطن مزدوروں کو لاک ڈاﺅن کے دوران مہا تما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ( منریگا ) کے تحت روزگار دستیاب کرانے کیلئے حکومت نے خصوصی ایکشن پلان تیار کیا ہے ۔ مسٹر کمار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سمستی پور ضلع کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہاکہ حکومت تارکین وطن مزدوروںسمیت دیگر مزدوروں کو روزگار دستیا ب کرانے کے تئیں پرعزم ہے ۔

 

مسٹر کمار نے کہاکہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بہار لوٹے تارکین اور دیگر لوگوں کو روزگار دستیاب کرانے کیلئے سبھی اضلاع میں منریگا منصوبہ کے تحت روزگار دستیاب کرانے کی افسران کو ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے افسران سے کہاکہ جن لوگوں کو جاب کارڈ دستیاب نہیں ہے انہیں خصوصی کیمپ لگا کر جلد ازجلد جاب کارڈ دستیاب کرائیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 13, 2021 09:10 PM IST