عام انتخابات 2019: بہار کی 39 سیٹوں پر این ڈی اے امیدواروں کا اعلان، دیکھیں فہرست
این ڈی اے کی جاری فہرست میں جہاں بی جے پی کے شتروگھن سنہا اور شاہنواز حسین کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے وہیں، مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو نوادا کی جگہ بیگوسرائے سے میدان میں اتارا گیا ہے
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 23, 2019 01:32 PM IST

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہار این ڈی اے کے لیڈران
بہار میں این ڈی اے اتحاد نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 40 سیٹوں میں سے 39 پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ این ڈی اے کی جاری فہرست میں جہاں بی جے پی کے شتروگھن سنہا اور شاہنواز حسین کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے وہیں، مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو نوادا کی جگہ بیگوسرائے سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ کھگڑیا سیٹ پر ابھی امیدوار کا اعلان نہیں ہوا ہے جو رام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی کے کھاتے میں ہے۔
ٹکٹ کٹنے والے ناموں میں سب سے بڑا نام شتروگہن سنہا کا ہے۔ پٹنہ صاحب سے اب تک رکن پارلیمنٹ رہے شتروگھن سنہا کا پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد الیکشن میں اتریں گے۔ شاہنواز حسین کا نام بھی پارٹی کی جاری کردہ فہرست میں نہیں ہے۔ پچھلی بار وہ بھاگلپور سے بی جے پی امیدوار تھے۔
نوادا سیٹ گٹھ بندھن کے ساتھی ایل جے پی کے کھاتے میں جانے کی وجہ سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو بیگوسرائے سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ حالانکہ وہ اپنی سیٹ بدلنے کو لے کر پہلے ہی ناراضگی کا اظہار کر چکے تھے۔
وہیں، دوسری طرف، مرکزی وزیر رام کرپال یادو کو بی جے پی نے پاٹلی پتر سیٹ پر برقرار رکھا ہے۔ وہ 2014 میں آر جے ڈی چھوڑ کر بی جے پی میں آئے تھے۔ بتا دیں کہ این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کے فارمولہ کے تحت بی جے پی اور جنتا دل یو 17-17 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہیں، ایل جے پی کے کھاتے میں 6 سیٹیں ہیں۔
نیچے، فہرست میں دیکھیں کس امیدوار کو کہاں سے ملا ٹکٹ
