عشق میں ایک دوسرے کیلئے چاند تارے توڑ لانے یا محبت میں جان لٹا دینے کی قسمیں کھائے جانے کی داستاں تو آپ نے سنی ہی ہوگی۔ مگر کچھ عاشق صرف طرح۔طرح کے وعدے نہیں کرتے۔ وہ اپنی صلاحیت اور اپنے دم پر محبوب یا محبوبہ سے وعدے کرتے ہیں اور اسے نبھاتے ہیں۔ بہار کے نالندہ ضلع میں ایسے ہی ایک عاشق۔معشوقہ کی شادی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جی ہاں نالندہ میں ایک ٹرینی داروغہ نے اپنی معشوقہ سے شادی کرکے محبت میں کئے گئے وعدے کو اصل زندگی میں مکمل کر دکھایا ہے۔
بیگو سرائے ضلع منسور چک تھانے کے اہیا پور گاؤں کا رہنے والا مرلی منوہر آزاد ان دنوں نالندہ میں داروغہ کی ٹریننگ لے رہا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہ پروس کے ہی سمستی پور ضلع کے ودیاپتی نگر کی رپنے والی پرتیبھا کماری سے پیار کرتا ہے۔ ان دونوں کے عشق کی کہانی سال۔دو سال نہیں بلکہ دس سال پرانی ہے۔ طویل وقت سے دونوں ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھاتے رہتے ہیں۔ اسی پہر میں مرلی نے پرتیبھا سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ دروغہ بن جائے گا تو اس سے شادی کر لے گا۔ اب جبکی مرلی نے داروغہ کی ٹریننگ شروع کر دی ہے تو اس نے بہار شریف میں واقع بابا منی رام اکھاڑہ مندر میں پرتیبھا کے ساتھ شادی کرکے اپنا وعدہ نبھایا ہے۔
مرلی اور پرتیبھا کی شادی میں ایک بات قابل غور ہے کہ یہ شادی غیر برادری (Inter-caste Marriage) میں ہوئی ہے۔ کالج کے دنوں سے شروع ہوئی یہ عشق کی کہانی جب آج شادی کے بندھن میں بندھ گئی تو اس موقع پر دونوں فریق کی طرف سے بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ بہار شریف میں واقع بابا منی رام اکھاڑہ مندر کے اندر شادی کرائی گئی۔ شادی کے بعد ٹرینی سب انسپیکٹر مرلی منوہر آزاد اور گربھو رائے کی بیٹی پریبھا کماری دونوں ہی بیحد خوش نظر آئے۔ اس سے زیادہ خوشی ان دونوں کے کنبے کے لوگوں کے چہرے پر نظر آئی جو اپنے بچوں کی خوشی میں شریک ہونے کیلئے بہار شریف آئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔