ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پڑوسیوں کے جھگڑے میں 7 مہینے کی بچی کے ساتھ کی گئی انسانیت کو شرمسار کرنے والی حرکت: جانیں پورا معاملہ

راجدھانی بھوپال (Bhopal) میں دل دہلانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پڑوسیوں کے معمولی تنازع میں تین ملزموں نے مل کر ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر سات مہینے کی معصوم بچی کا قتل (murder) کر ڈالا۔ پولیس نے اس واقعہ کے آٹھ گھنٹے کے اندر تینوں ملزموں کو گرفتار(arrest)کرلیا۔ عدالت کے حکم کے بعد تینوں ملزمان کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

  • Share this:

راجدھانی بھوپال (Bhopal) میں دل دہلانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پڑوسیوں کے معمولی تنازع میں تین ملزموں نے مل کر ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر سات مہینے کی معصوم بچی کا قتل (murder) کر ڈالا۔ پولیس نے اس واقعہ کے آٹھ گھنٹے کے اندر تینوں ملزموں کو گرفتار(arrest)کرلیا۔ عدالت کے حکم کے بعد تینوں ملزمان کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ دردناک واقعہ موبائل کے گنگا تھانا علاقے کا ہے۔ یہاں کی رضا گاؤں میں رہنے والے منی چاٹنے بتایا کہ گھر کے باگڑ کو لیکر ان کی ان کی بیوی سنتوشی کا پڑوس میں رہنے والے مکیش یا دو، سمندر‌‌یادو اور شو نارائن کشواہا سے تنازعہ ہو گیا‌تھا۔ ان تینوں نے منیر کے گھر کی باگڑ توڑ دیں تھی۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ تینوں ملزم سنتوشی پر ٹوٹ پڑے۔ سنتوشی کی گود میں اس کی سات مہینے کی بچی تھی۔ تینوں ملزموں نے مل کر سنتوشی اور اس کی گود میں بیٹھی 7 مہینے کی بچی کے ساتھ ہاتھ اور ڈنڈے سے مار پیٹ شروع کر دی۔ ڈنڈا بچے کے سر میں لگا وہ بری طرح لہو لہان ہو گئی۔ منیش اور سنتوشی بچی کو لے کر فورا اسپتال کی طرف ہے لیکن تب تک اس کی موت ہوچکی تھی۔

آٹھ گھنٹے میں ملزم گرفتار

اسپتال سے اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی۔ آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کے بعد تھانہ انچارج گنگا کی قیادت میں تینوں ملزموں کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم کی تشکیل کی گئی۔ پولیس نے ممکنہ مقامات پر دبش دی لیکن ملزموں کا کوئی سراغ نہیں لگا۔

اس کے بعد مخبر سے ملی اطلاع کے بعد پولیس کی ٹیم نے ساگوانی کوٹری چوپڑا کے جنگلوں میں دبش دی۔ تینوں وہاں چھپے بیٹھے تھے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے سبھی ملزموں کو گرفتار کرنے کے بعد کورٹ میں پیش کیا۔ کورٹ نے سبھی ملزمان کو عدالتی حراست میں بھوپال جیل بھیج دیا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 08, 2020 02:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading