ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مہاراشٹر : موبائل چور سمجھ کر 25 سالہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل ، پولیس نے تین افراد کو کیا گرفتار

ممبئی کے ورلی علاقہ میں ایک 25 سالہ شخص کو موبائل چور سمجھ کر لوگوں کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ورلی پولیس نے معاملہ درج کرکے 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : موبائل چور سمجھ کر 25 سالہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل ، پولیس نے تین افراد کو کیا گرفتار
مہاراشٹر : موبائل چور سمجھ کر 25 سالہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل ، پولیس نے تین افراد کو کیا گرفتار

ممبئی : ممبئی کے ورلی علاقہ میں صبح 4 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان ایک 25 سالہ شخص کو موبائل چور سمجھ کر لوگوں کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس معاملہ میں ورلی پولیس نے معاملہ درج کرکے 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے ۔


ورلی پولیس اسٹیشن کے سینئر افسر سے ملی اطلاع کے مطابق یہ واقعہ ورلی کے دوردرشن دفتر کے قریب کھاؤ گلی کے نزدیک اتوار کے روز پیش آیا ۔ اتوار کی صبح ایک 25 سالہ نوجوان کو ایک کنسٹرکشن سائٹ پر دیکھا گیا تو اس کو پکڑ لیا  گیا اور ایک درخت سے باندھ کرلاٹھی اور لوہے کی سلاخوں سے اس کی جم کر پٹائی کی گئی ۔


اس واقعہ کی اطلاع جب قریبی پولیس اسٹیشن کو ملی تو موقع واردات پہنچ گئی اور زخمی حالت میں نوجوان کو اسپتال پہنچایا گیا ، لیکن علاج سے پہلے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ اس معاملہ میں ورلی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت معاملہ درج کرکے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ جبکہ ایک ملزم کی شدت سے تلاش جاری ہے ۔


مہلوک کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے کہ وہ کون تھا اور کہاں سے آیا تھا ۔ پولیس اس معاملہ میں سبھی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے جانچ کر رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 20, 2021 10:24 PM IST