ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال: ممتا بنرجی نے منفرد انداز میں کی سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت، بی جے پی بھی چلا رہی ہے مہم

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پینٹنگ بناکرنو سی اے اے اورنو این آرسی کا نعرہ دیا۔ وزیر اعلی کےساتھ دیگر فنکاروں نے بھی پینٹینگ بنایا جبکہ بی جے پی کی جانب سےکولکاتا میں سی اے اے و آین آرسی ک حمایت میں ڈورٹو ڈور بیداری مہم بھی چلاٸی جارہی ہے۔

  • Share this:
مغربی بنگال: ممتا بنرجی نے منفرد انداز میں کی سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت، بی جے پی بھی چلا رہی ہے مہم
ممتا بنرجی نے منفرد انداز میں کی سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت

پورے ملک میں آین آر سی اور سی اے اےکے خلاف احتجج جاری ہے۔ آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پینٹنگ بناکرنو سی اے اے اور نو این آر سی کا نعرہ دیا۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی پینٹینگ بنایا جبکہ بی جے پی کی جانب سےکولکاتا میں سی اے اے و آین ار سی ک حمایت میں ڈور ٹو ڈور بیداری مہم بھی چلاٸی جارہی ہے۔


بی جے پی کے ریاستی صدراور رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے این آر سی اور سی اے اے کےخلاف ہو رہے احتجاج کو بے معنی بتاتے ہوٸےکہا کہ ملک کی آبادی کی اکثریت این آرسی اور سی اے اے کے حق میں ہے۔ ان کی پارٹی لوگوں کو بیدار کررہی ہے۔ تاہم اس کےخلاف احتجاج پربیٹھے لوگ پیسہ لےکر احتجاج کررہے ہیں۔


بی جے پی کی جانب سےکولکاتا میں سی اے اے و آین ار سی ک حمایت میں ڈور ٹو ڈور بیداری مہم بھی چلاٸی جارہی ہے۔


بی جے پی لیڈر نےکہا کہ کے نوٹ بندی کے دوران لاٸن میں کھڑے رہنےکی وجہ سے کٸی لوگ مارے گٸےتھے، لیکن حیران کن ہےکہ دن رات احتجاج کر رہے یہ لوگ زندہ ہیں۔ انہیں گمراہ کیا گیا ہے، ان کی پارٹی ایسے لوگوں کو سمجھانے میں وقت برباد نہیں کرے گی۔ دلیپ گھوش نےکہا کے یہ لوگ پیسہ لےکر احتجاج کررہے ہیں، جس کی انکواٸری ہوگی۔ انہوں نے بنگال مں این ار سی سے فاٸدہ ملنےکی امید جتاتے ہوٸے این آر سی اور سی اے اےکے خلاف وزیر اعلیٰ کی جانب سے کی گٸی پینٹنگ کو بھی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوٸےکہا کہ وزیر اعلیٰ تنہاٸی کی شکار ہیں۔
First published: Jan 28, 2020 10:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading