உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حلف لیتے ہی ایکشن میں ممتا بنرجی ، بنگال میں کل سے لوکل ٹرینیں بند ، دن میں 5 گھنٹے کھلیں گے بازار

    حلف لیتے ہی ایکشن میں ممتا بنرجی ، بنگال میں کل سے لوکل ٹرینیں بند ، دن میں 5 گھنٹے کھلیں گے بازار ۔ (PTI)

    حلف لیتے ہی ایکشن میں ممتا بنرجی ، بنگال میں کل سے لوکل ٹرینیں بند ، دن میں 5 گھنٹے کھلیں گے بازار ۔ (PTI)

    مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے حلف لینے کے فورا بعد ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات پر لگام لگانے کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں ۔

    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی حلف لینے کے بعد ایکشن موڈ میں آگئی ہیں ۔ ریاست میں بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے کئی اہم احکامات جاری کئے ہیں ۔ وزیر اعظم کے مطابق بنگال میں جمعرات سے لوکل ٹرینیں بند رہیں گی ۔ اس کے ساتھ ہی ایئرپورٹ پر سبھی مسافروں کا آرٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی ریاست میں ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے ۔

      ممتا سرکار کے حکم کے مطابق سبھی سرکاری دفتروں میں 50 فیصد ملازمین کی حاضری رہے گی ۔ وہیں شاپنگ مالس ، کمپلیکس ، سوئمنگ پول کو اگلے حکم تک بند کردیا گیا ہے ۔ ریاست میں سماجی ، ثقافتی ، تعلیمی اور تفریحی روگرام پر بھی روک لکا دی گئی ہے ۔ وہیں ریٹیل سامانوں کی دکانوں کو صبح سات بجے سے 10 بجے اور شام پانچ بجے سے سات بجے تک ہی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ریاست میں سبھی سیاسی پروگراموں پر پوری طرح سے روک لگا دی گئی ہے ۔

      بغیر ٹیسٹ رپورٹ ائیرپورٹ پر انٹری نہیں

      وہیں کورونا انفیکشن کے پھیلاو کو کم کرنے کیلئے میٹرو سمیت سبھی ریاستی ٹرانسپورٹ کے وسائل میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ ہی مسافر سوار ہوسکیں گے ۔ ممتا سرکار کے حکم کے مطابق آر ٹی پی سی آر رپورٹ ( 72 گھنٹوں سے کم کی مدت کی)  کے بغیر ہوائی اڈے پر داخلہ نہیں ملے گا ۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کیلئے ورک فرام ہوم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

      کورونا پر لگام اور ریاست میں امن اولین ترجیح : ممتا

      اس سے قبل وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لینے کے ممتا بنرجی نے بعد کہا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس اور ریاست میں امن و امان قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انتظامی امور میں تبدیلی کی جائے گی۔ گزشتہ تین مہینے سے ریاست میں انتظامی امور الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں ہے ، اس لئے ہمیں اپنے طور پر تبدیلی کرنی ہوگی ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ ریاست میں امن و امان قائم کرنے میں تعاون کریں گے۔

      ممتا بنرجی نے کہا کہ اب وہ تشدد کو برداشت نہیں کریں گی ، میں تمام سیاسی جماعتوں سے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں ۔ بنگال تشدد اور جھڑپ کی حمایت نہیں کرتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: