ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں پر لگایا CBI-ED کے غلط استعمال کا الزام، کہا: 'نہیں لگتا اس میں مودی کا ہاتھ'
ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں پر لگایا CBI-ED کے غلط استعمال کا الزام، کہا: 'نہیں لگتا اس میں مودی کا ہاتھ' ۔ فائل فوٹو ۔ PTI
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ریاست میں مرکزی ایجنسیوں کی مبینہ زیادتیوں کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی کا ہاتھ ہے ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ریاست میں مرکزی ایجنسیوں کی مبینہ زیادتیوں کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کا ایک طبقہ اپنے مفادات کے حصول کیلئے ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہا ہے ۔ مرکزی جانچ ایجنسیوں کی زیادتیوں کے خلاف اسمبلی میں ایک تجویز پر بولتے ہوئے ممتا بنرجی نے وزیر اعظم سے اس بات کو یقینی بنانے کی اپیل کی کہ مرکزی سرکار کا ایجنڈہ اور ان کی پارٹی کے مفادات آپس میں نہ ملیں ۔
ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے کہا کہ موجودہ مرکزی سرکار تاناشاہی کے انداز میں برتاو کررہی ہے ۔ یہ تجویز کسی خاص کے خلاف نہیں ہے بلکہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کے جانبدارانہ کام کاج کے خلاف ہے ۔
ادھر اپوزیشن کے لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے کہا کہ اس طرح کی سی بی آئی اور ای ڈی کے خلاف تجویز اسمبلی کے قوانین کے خلاف ہے ۔ بتادیں کہ بی جے پی نے تجویز کی مخالفت کی، تاہم اس کو بعد میں اسمبلی میں پاس کرلیا گیا ۔ تجویز کے حق میں 189 اور مخالفت میں 69 ووٹ پڑے ۔
بتادیں کہ سی بی آئی اور ای ڈی جیسی مرکزی جانچ ایجنسیاں ریاست میں کئی معاملات کی جانچ کررہی ہیں، جن میں ترنمول کانگریس کے کئی سینئر لیڈران ملزم ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔