ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں نہیں چلے گا ’گجرات ماڈل‘، ’گولی مارو غداروں کو‘ کا نعرہ ناقابل برداشت: ممتا بنرجی

نیتاجی انڈور اسٹڈیم میں ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں اور ورکروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال دہلی نہیں ہے اور یہاں اس طرح کے متنازع نعرے لگانے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 02, 2020 05:36 PM IST
  • Share this:
بنگال میں نہیں چلے گا ’گجرات ماڈل‘، ’گولی مارو غداروں کو‘ کا نعرہ ناقابل برداشت: ممتا بنرجی
ممتا بنرجی: فائل فوٹو

کلکتہ۔ دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات کو ”قتل عام“ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال سمیت پورے ملک میں ”گجرات ماڈل“ کو نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں ”گولی مارو غداروں کو“جیسے نعرے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔


نیتاجی انڈور اسٹڈیم میں ”بنگال کی فخر ممتا“ مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں اور ورکروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال دہلی نہیں ہے اور یہاں اس طرح کے متنازع نعرے لگانے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی میں شامل بی جے پی ورکروں نے ”دیش کے غداروں کو، گولی مارو سالوں کو“ جیسے متنازع نعرے لگائے۔جس کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس طرح کے نعرے بازی سے میں فکر مند ہوں۔ حکومت قتل آمیز دھمکی پر مبنی نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ امتحانات ختم ہونے کے بعد بنگال کے ہر ایک بلاک میں دہلی فساد مخالف جلوس اور ریلی نکالی جائے گی تاکہ لوگوں کو فرقہ واریت کی تباہی سے متعلق آگا ہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلی بی جے پی چھی چھی کے عنوان سے ہو گی۔


وزیر داخلہ امت شاہ: فائل فوٹو
وزیر داخلہ امت شاہ: فائل فوٹو


ممتا بنرجی نے کہا کہ دہلی میں فرقہ وارانہ فساد ”قتل عام “ تھا اور یہ حکومت کے ذریعہ اسپانسر شدہ قتل عام ہے۔ پولس کی موجودگی میں تباہی مچائی جارہی تھی اور پولس خاموش تماشائی تھی۔ پولس کانسٹبل اور انٹلی جنس سے معافی مانگنے کے ساتھ میں کہتی ہوں کہ دہلی میں ”گجرات ماڈل“ کو دہرایا گیا ہے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ماڈل کو روک دیا جائے ورنہ یہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔ اس فساد میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے۔ ہم ان کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑے ہیں۔

 
First published: Mar 02, 2020 05:36 PM IST