உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    الیکشن جیتنے کے بعد ممتا نے بنگال کے لوگوں کا ادا کیا شکریہ ، کہا : اب کورونا پہلی ترجیح

    الیکشن جیتنے کے بعد ممتا نے بنگال کے لوگوں کا ادا کیا شکریہ ، کہا : اب کورونا پہلی ترجیح

    الیکشن جیتنے کے بعد ممتا نے بنگال کے لوگوں کا ادا کیا شکریہ ، کہا : اب کورونا پہلی ترجیح

    جیت حاصل کرنے کے بعد بھی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن مرکز کے اشارے پر کام کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خودسپردگی کسی بھی جمہوری نظام کیلئے تھیک نہیں ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کلکتہ : مغربی بنگال میں دو تہائی اکثریت سے جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے اپنے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ بنگال کے عوا م کی جیت ہے ۔ تاہم انہوں نے پارٹی ورکروں سے جشن نہیں منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہمیں کورونا کے خلاف جنگ لڑنی ہے ۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال نے ملک کی جمہوریت کو بچالیا ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کل سہ پہر تین بجے ایک بار پھر وہ پریس کانفرنس کریں گی ، جس میں حکومت سازی سے متعلق وقت اور تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ بہت ہی مختصر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

      جیت حاصل کرنے کے بعد بھی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن مرکز کے اشارے پر کام کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خودسپردگی کسی بھی جمہوری نظام کیلئے تھیک نہیں ہے ۔

      ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، بنگال میں بھی کورونا ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے ، اس لئے ہمیں کورونا سے لڑنا ہے اور لوگوں کی زندگی کو بچانی ہے ۔ انہوں نے ریاست کے عوام کو مفت ویکسین دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیلئے دھرنا دیں گی ۔

      ممتا بنرجی نے نندی گرام میں نتائج پلٹ جانے کے بعد کہا کہ وہ نندی گرام کے عوام کا فیصلہ قبول کرتی ہیں ، اس سے متعلق فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم نے ایک تحریک کی طرح نندی گرام کے انتخاب میں حصہ لیا تھا ۔

      ممتا بنرجی نے پارٹی کے ’’کھیلا ہوبے‘‘ کے نعرے پر کہا کہ اس نعرے نے ہمیں فائدہ پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بنگال کے عوام نے منفی نعروں کو مسترد کردیا ہے ۔بنگال کے عوام نے ہمارے کاموں کی سراہنا کی ہے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: