உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور وزیرا عظم مودی کے مابین ملاقات اگلے ہفتے 

    ممتا بنرجی اور وزیرا عظم کے مابین ملاقات اگلے ہفتے 

    ممتا بنرجی اور وزیرا عظم کے مابین ملاقات اگلے ہفتے 

    مئی میں بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ممتا بنرجی اور وزیرا عظم کے درمیان بالمشافہ یہ دوسری ملاقات ہوگی ۔ اسمبلی انتخابات کے دوران دونوں لیڈروں کے درمیان تلخ بیانات اور تبصرے ہوئے تھے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے دہلی کے سفر کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی ۔ مئی میں بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ممتا بنرجی اور وزیرا عظم کے درمیان بالمشافہ یہ دوسری ملاقات ہوگی ۔ اسمبلی انتخابات کے دوران دونوں لیڈروں کے درمیان تلخ بیانات اور تبصرے ہوئے تھے ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ میں اگلے ہفتے 2-3 دن کے لئے دہلی جاؤں گی ۔ اگر مجھے وقت ملتا ہے تو میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کروں گی ۔ وزیر اعظم نے مجھے وقت دیا ہے ۔ میں ان سے ملوں گی ۔

      انہوں نے مرکزی حکومت پر مختلف معاملات میڈیا ہاؤسز پر انکم ٹیکس کے چھاپوں ، پیگاسس اسنوپنگ اسکینڈل معاملے میں مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ امریکہ میں 1972 میں ہونے والے واٹر گیٹ اسکینڈل کے مقابلے میں پیگاسس اسنوپنگ اسکینڈل کہیں بڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میڈیا ہاؤسز پر انکم ٹیکس کے تازہ ترین چھاپوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ایک انتہائی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے ۔

      ممتا بنرجی نے کہا کہ پیگاسس واٹر گیٹ سے بڑا ہے ۔ ایمرجنسی سے بڑی ایمرجنسی ۔ سپر ایمرجنسی ہے ۔ یہ کب تک چل سکتا ہے؟۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ تمام ایجنسیوں کو پیگاسس میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ حکومت اپنے وزرا پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ صحافیوں کا بھی فون ٹیپ کیا جارہا ہے ۔

      انہون نے مزید کہا کہ میرا فون دن بھر ٹیپ ہورہا ہے ۔ سول سوسائٹی ، خواتین ، ان سب کو احتجاج کرنا چاہئے۔ سب کچھ ریکارڈ ہو رہا ہے ۔ بنرجی نے کہا کہ ویڈیو اور آڈیو سب کچھ ٹیپ ہورہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: