ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بازاروں میں خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ممتا حکومت نے وزیر اعظم کو لکھا خط

ممتا بنرجی نے کہا کہ آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے عام لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔ مرکزی حکومت کے منظور کردہ قوانین کی وجہ سے آلو اور پیاز کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا جواب کون دے گا۔

  • Share this:
بازاروں میں خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ممتا حکومت نے وزیر اعظم کو لکھا خط
خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ممتا حکومت نے وزیر اعظم کو لکھا خط

کولکاتا کے بازاروں میں آلو، پیاز و سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم سے مدد مانگی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے ْخط میں ضروری سامان ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں سے رابطہ کئے بغیر زرعی ایکٹ میں ترمیم کر دی اس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے عام لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔ مرکزی حکومت کے منظور کردہ قوانین کی وجہ سے آلو اور پیاز کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا جواب کون دے گا۔ آلو اور پیاز اب نئے زرعی قانون میں ضروری اشیا میں نہیں ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاستوں کے پاس قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے قیمتوں میں اضافے کے لئے مرکزی حکومت کی پالیسی کو وجہ بتائی ہے۔


خط میں وزیر اعلی نے قیمتوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ریاست سے مشورہ کیے بغیر نئے قانون کے نفاذ کو ناقابل قبول بتایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستوں کے اختیارات کو جلد بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو مارکیٹ میں مناسب قیمتوں پر چیزیں مل سکیں۔ بازاروں میں بڑھتی قیمتوں سے عام لوگ پریشان ہیں۔ کولکاتا میں آلو فی کلو 40 سے 60 روپئے، دال کی قیمت 150 روپے فی کلو ہے، انڈوں کی قیمت 7 روپے، پیاز اور آلو کی قیمت میں اضافے کے بعد لوگوں کی ناراضگی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹاسک فورس اور انفورسمنٹ برانچ کی ٹیم نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا ہے اور اپنی رپورٹ حکومت کو سونپی ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 10, 2020 06:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading