ممتا برجی ہوئی اب پھر سے سرگرم، 29 اعلی سطحی پولیس افسران کی دوبارہ بحالی یا ان کا کیا تبادلہ
West Bengal By-Polls: ممتا بنرجی نے بھبانی پور سیٹ سے ضمنی انتخاب کے لئے داخل کی پرچہ نامزدگی۔ فائل فوٹو
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے 29 اعلی سطحی پولیس افسران کی دوبارہ بحالی یا ان کا تبادلہ کیا ہے۔ جن میں زیادہ تر وہ افسران بھی شامل ہے۔ جن کو انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے معطل یا دوسری جگہوں پر منتقل کردیا تھا۔
اقتدار سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے بدھ کے روز پولیس کے درجہ بندی میں ایک بڑے ردوبدل کا آغاز کردیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے 29 اعلی سطحی پولیس افسران کی دوبارہ بحالی یا ان کا تبادلہ کیا ہے۔ جن میں زیادہ تر وہ افسران بھی شامل ہیں جن کو انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے معطل یا دوسری جگہوں پر منتقل کردیا تھا۔
آج شام جاری ہونے والے ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اعلی سطحی افسران میں ڈی جی وریندر (DG Virendra)، اے ڈی جی (لاء اینڈ آرڈر) جاوید شمیم (Jawed Shamim) اور ڈی جی سیکیورٹی ویویک سہے (Vivek Sahay) شامل ہیں۔ جن کو ای سی نے سابق میں معطل کردیا تھا۔ جنھیں اب عہدوں پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ حکومت نے کوچ بہار (Cooch Behar) ضلع کے ایس پی دیباشیس دھر کو بھی معطل کردیا جہاں 10 اپریل کو سیٹلکوچی حلقہ میں پولنگ کے دوران سی آئی ایس ایف کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس معاملہ پر بنرجی پہلے ہی واقعے کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دے چکی ہیں۔ دھر (Dhar) کی جگہ کے کنن (K Kannan) نے لے گی ہے۔ جو انتخاب کے دوران او سی ڈبلیو کے لیے بھیجے گئے تھے۔ ویرندر کو سابقہ عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔ جن کا ای سی نے تبادلہ کیا تھا۔ ویرندر کی جگہ ڈی جی بنائے گئے نیرج نائن پانڈے ، اب ڈی جی (فائر سروسز) کے عہدے پر تعینات تھے۔
اسی طرح اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) جگ موہن کو سول ڈیفنس میں منتقل کر دیا گیا ہے اور جاوید شمیم کو بائیں بازو کے جلسے کے دوران مبینہ پولیس زیادتیوں کے الزام میں کمیشن کے ذریعہ منتقل کیا گیا تھا۔ انھیں دوبارہ بطور اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) لایا گیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔