உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممتا نے بالآخردیا الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب

    مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی

    مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی

    نئی دہلی: ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنری نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن کو بالآخر جواب دے دیا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنری نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن کو بالآخر جواب دے دیا ہے۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر اور مغربی بنگال کے امور کے انچارج سندیب سکسینہ نے بتایا کہ انہیں کل شام ممتا بنرجی سے جواب مل گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست کے چیف سکریٹری کی جانب سے بھی کمیشن کو جواب مل گیا ہے۔
      واضح رہے کہ محترمہ بنرجی نے گزشتہ دنوں اپنی ایک انتخابی ریلی میں آسنسول ضلع کی تعمیر کرنے کی لوگوں کو یقین دہانی کرائی تھی۔ ان کے اس اعلان کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے انہیں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا تھا جس پر وہ کمیشن پر ہی خفا ہوگئی تھیں اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں بنگلہ سال نو کے موقع پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے تو ریاست کے عوام 19 مئی کو اسے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیں گے۔
      دریں اثنا ریاست کے چیف سکریٹری باسو دیو مکھرجی نے ترنمول کانگریس کے صدر کی جانب سے جواب دیا تو کمیشن نے کہاکہ یہ جواب محترمہ بنرجی کی جانب سے دیا جانا چاہئے اور انہیں اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی تبصرہ کیا کہ الیکشن میں سرکاری مشینری کا بے جا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ تب محترمہ بنرجی نے کل آخرکار کمیشن کے سامنے اپنی صفائی پیش کی۔
      واضح رہے کہ پہلے کمیشن نے محترمہ بنرجی کے دفتر میں نوٹس بھیجا تھا۔ اس پر ترنمول کانگریس نے کہا کہ چونکہ کمیشن کا نوٹس دفتر کے پتہ پر بھیجا گیا تھا اس لئے چیف سکریٹری نے جواب دیا۔ جس کے بعد کمیشن نے محترمہ بنرجی کے گھر کے پتہ پر نوٹس بھیجا جس کے بعد محترمہ بنرجی نے خود جواب دیا۔
      First published: