ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

عراق میں 39 ہندوستانیوں کی ہلاکت پر مغربی بنگال وزیر اعلی ممتا بنرجی کا اظہار افسوس

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے عراق میں لاپتہ 39ہندوستانی شہریوں کی موت کی تصدیق کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 20, 2018 07:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عراق میں 39 ہندوستانیوں کی ہلاکت پر مغربی بنگال وزیر اعلی ممتا بنرجی کا اظہار افسوس
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو۔

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے عراق میں لاپتہ 39ہندوستانی شہریوں کی موت کی تصدیق کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’موصل سے افسوس ناک خبر آئی ہے ۔غم کا اظہار کرنے کیلئے کوئی الفاظ نہیں ہے ، 39افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی جائے ۔میں ان تمام لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں ۔

خیال رہے کہ مرکزی وزیر حارجہ ششما سوراج نے راجیہ سبھا میں آج بیان دیا ہے کہ ’عراق کے موصل میں2015سے لاپتہ 39ہندوستانیوں کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ان کی لاشوں کو ہندوستان لایا جائے گا۔جہاز پہلے امرتسر جائے گا، اس کے بعدپٹنہ اور اس کے بعدکلکتہ لایا جائے گا۔

First published: Mar 20, 2018 07:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading