ممتا حکومت کا بڑا فیصلہ ، مغربی بنگال میں ایک روپے سستا ہوا پٹرول اور ڈیزل
West Bengal Petrol-Diesel Prices : ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان مغربی بنگال حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے ۔ سرکار نے ریاست میں ایندھن کی قیمتوں میں ایک روپے کی کٹوتی کی ہے ۔ نئی قیمتیں نصف شب سے لاگو ہوجائیں گی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 21, 2021 05:38 PM IST

ممتا حکومت کا بڑا فیصلہ ، مغربی بنگال میں ایک روپے سستا ہوا پٹرول اور ڈیزل
ملک بھر میں بڑھتی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر بحث جاری ہے ۔ اس درمیان مغربی بنگال حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکار نے آج رات نصف شب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے کی کمی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ ملک کے کئی شہروں میں موٹر ایندھنوں کی قیمتیں سو کا ہندسہ پار کر گئی ہیں ۔ اپوزیشن پارٹیاں اور عام لوگ مسلسل مرکزی حکومت پر نشانہ سادھ رہے ہیں ۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق وزیر خزانہ امت مترا نے ایندھن کی قیمتوں کو لے کر یہ جانکاری دی ہے ۔ ریاست کی راجدھانی کولکاتہ میں اتوار کو پٹرول کی قیمت 91 روپے 78 پیسے تھی جبکہ ڈیزل 84 روپے 56 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا ۔ راجدھانی دہلی میں اتوار کو پٹرول 90 روپے 58 پیسے فی لیٹر کے دام سے بیچا جارہا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ ریاست میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ وہیں ممتا سرکار کا یہ فیصلہ کافی اہم ہوسکتا ہے ۔
West Bengal government decides Re 1 cut in prices of petrol and diesel to be applicable from midnight, says State Finance Minister Amit Mitra
— ANI (@ANI) February 21, 2021
خیال رہے کہ فروری میں پٹرول کی قیمت چار روپے 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت چار روپے 31 پیسے فی لیٹر بڑھی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اس سال تقریبا 24 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے ۔