ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مشہور صحافی برکھا دت اور رویش کمار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا ہیک ہونا آواز کو خاموش کرنا ہے: ممتا

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کے مشہور صحافی برکھا دت اور رویش کمار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ہیک ہونے پر وزیر اعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کی مہم پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکی اور آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 12, 2016 06:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مشہور صحافی برکھا دت اور رویش کمار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا ہیک ہونا آواز کو خاموش کرنا ہے: ممتا
ممتا بنرجی نے اسٹیج پر موجود کرناٹک پولیس کے ڈی جی پی نیل منی راجو کو بد انتظامی کی شکایت کر ڈالی۔

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کے مشہور صحافی برکھا دت اور رویش کمار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ہیک ہونے پر وزیر اعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کی مہم پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکی اور آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کا حصہ ہے اور اس کے ساتھ ڈیجٹیل انڈیا کی کامیابی پر سوالیہ نشان ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے اکاؤنٹ اور بینک کی تفصیلات کا ہیک ہونا عوام کے حق میں نہیں ہے ۔ یہ ذاتی آزادی پر حملہ ہے اور انتقام اور آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے ۔


حالیہ دنوں میں مشہور صحافی رویش کمار، برکھا دت کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کے ساتھ ساتھ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور ملک سے فرار صنعت کار وجے مالیہ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا ۔ ممتا بنرجی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ رویش کمار اور برکھادت کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکروں کے ذریعہ ان کے اکاؤنٹ کی تفصیلات کو عام کردیا جانا ’’مودی بابو کے ڈیجیٹل انڈیا ‘‘ کی مہم کو بے نقاب کرتی ہے ۔

First published: Dec 12, 2016 06:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading