ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتابنرجی کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف برداری ، نتیش ، کیجریوال اور لالو سمیت پہنچے متعدد سرکردہ لیڈران

کولکاتہ : ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر ممتابنرجی نے لگاتار دوسری بار مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 27, 2016 01:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ممتابنرجی کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف برداری ، نتیش ، کیجریوال اور لالو سمیت پہنچے متعدد سرکردہ لیڈران
کولکاتہ : ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر ممتابنرجی نے لگاتار دوسری بار مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

کولکاتہ : ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدر ممتابنرجی نے لگاتار دوسری بار مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ ریاست کے گورنر کے ۔سی ترپاٹھی نے محترمہ بنرجی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

حلف برداری کی تقریب میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال، راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو ، نیشنل کانگریس کے رہنما فاروق عبداللہ سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ بی جے پی کے بھی متعدد سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی ۔ مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور اشوک جی راجو نے مودی حکومت کی نمائندگی کی ۔ علاوہ ازیں بھوٹان کے وزیر اعظم نے بھی ممتا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

First published: May 27, 2016 01:58 PM IST