ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب کل ، مولانا صدیق اللہ چودھری سمیت 17نئے چہرے ہوں گےشامل

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کل 42وزراء کے ساتھ حلف لیں گی ۔وزراء کی فہرست ممتا بنرجی نے گورنرکیسری ناتھ ترپاٹھی کے سپرد کردیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 26, 2016 11:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب کل ، مولانا صدیق اللہ چودھری سمیت 17نئے چہرے ہوں گےشامل
کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کل 42وزراء کے ساتھ حلف لیں گی ۔وزراء کی فہرست ممتا بنرجی نے گورنرکیسری ناتھ ترپاٹھی کے سپرد کردیا ہے ۔

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کل 42وزراء کے ساتھ حلف لیں گی ۔وزراء کی فہرست ممتا بنرجی نے گورنرکیسری ناتھ ترپاٹھی کے سپرد کردیا ہے ۔ ممتا بنرجی کے کابینہ میں کلکتہ کے مےئر سوبھن چٹرجی ، سابق کرکٹر لکشمی رتن شکلا، سابق آئی پی ایس آفیسر آبانی جوردار، جیمس کوجو، گلوکار اندرانیل سین شامل ہوسکتے ہیں۔

ممتا بنرجی کے کابینہ میں 17نئے چہرے ہوں گے جس میں سابق کمیونسٹ رہنما اور و سابق ریاستی وزیر عبدالرزاق ملا جو انتخاب سے قبل ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے ، شوبھندو ادھیکاری، شوبھن دیب چٹوپادھیائے، گرومنی مہتو ، تپن داس گپتا، مولانا صدیق اللہ چودھری جو جمعےۃ علماء ہند مغربی بنگال کے جنرل سکریٹری ہیں ،اسیم پاترا، غلام ربانی، بچو ہنسدا، ذاکر حسین، سندرانی تودو اور رابندناتھو گھوش شامل ہیں ۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسری مدت کیلئے کل روایات کے مطابق راج بھون میں حلف لینے کے بجائے اندراسرانی میں واقع ریڈ روڈ میں قومی و بین الاقوامی لیڈروں کی موجودگی میں 12.30بجے کے بعد حلف لیں گی ۔

ممتا بنرجی نے تقریب حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی ، مرکزی وزراء، بہار کے وزیر نتیش کمار ، راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو، تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جیہ للیتا کے علاوہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور بھوٹان کے وزیر اعظم کوشرکت کی دعوت دی ہے ۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے غیر ملکی سفر کی وجہ سے کلکتہ نہیں آئیں گی ان کی جگہ ان کے نمائندے شرکت کریں گے ۔مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی شرکت متوقع ہے جب کہ تمل ناڈو کی وزیرا علیٰ جیہ للیتا نے ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکت سے معذوری ظاہر کی ہے ۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار شرکت کرسکتے ہیں۔

First published: May 26, 2016 11:03 PM IST