پٹنہ: بہارکی راجدھانی پٹنہ سےتین طلاق کا ایک حیران کن معاملہ سامنےآیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ شراب نہیں پینےاورجینس نہ پہننےکے سبب شوہرنےاسےتین طلاق دے دیا۔ خاتون نےکہا کہ شوہرماڈرن بننےاورالگ الگ طرح کے ڈریس پہننےکی بات کرتا تھا، لیکن اس کےانکارکرنے پرشوہرنے تین طلاق دے دیا۔
نیوزایجنسی اےاین آئی سے بات کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نےکہا 'سال 2015 میں میری عمران مصطفیٰ سے شادی ہوئی۔ شادی کےکچھ دن ہی بعد ہم دہلی چلے گئے۔ کچھ ماہ بعد شوہرنےکہا کہ تم بھی شہرکی دیگرماڈرن لڑکیوں کی طرح رہو۔ وہ چاہتے تھے کہ میں چھوٹےکپڑے پہنوں، نائٹ پارٹی میں جاؤں اورشراب پیوں۔ جب میں اس سے انکارکرتی تو وہ روزمجھے پیٹا کرتے تھے'۔
سالوں تک استحصال کرنے کے بعد دیا تین طلاقمتاثرہ خاتون نےکہا 'سالوں تک استحصال کرنے کے بعد شوہرنے کچھ دن پہلے مجھے گھر چھوڑکرجانے کے لئے کہا۔ جب میں نےانکارکیا تواس نے تین طلاق دے دیا'۔ متاثرہ خاتون نےاس سے متعلق ریاستی خواتین کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ خواتین کمیشن نے متاثرہ خاتون کے شوہرکونوٹس بھی بھیجا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔