ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مظفر پور حادثہ: کلیدی ملزم منوج بیٹھا کی پولیس کے سامنے خود سپردگی

مظفر پور۔ بہار کے مظفر پور ضلع میں گزشتہ ہفتہ تیز رفتار بولیرو سے کچل کر نو بچوں کی موت کے معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے معطل لیڈر منوج بیٹھا نے دیر رات خود سپردگی کردی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 28, 2018 11:28 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مظفر پور حادثہ: کلیدی ملزم منوج بیٹھا کی پولیس کے سامنے خود سپردگی
اسپتال میں ملزم منوج بیٹھا

مظفر پور۔ بہار کے مظفر پور ضلع میں گزشتہ ہفتہ تیز رفتار بولیرو سے کچل کر نو بچوں کی موت کے معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے معطل لیڈر منوج بیٹھا نے دیر رات خود سپردگی کردی۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک کمار نے آج یہاں بتایا کہ دھرم پور حادثہ کے کلیدی ملزم منوج بیٹھا نے بدھ کی رات ان کی آفس میں خود سپردگی کی ۔ منوج کی خود سپردگی کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔


زخمی ہونے کی وجہ سے منوج کو صدر اسپتال بھیجا گیا جہاں سے اسے بہتر علاج کے لئے پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع کے مینا پور تھانہ علاقہ کے دھرم پور میں ہفتہ کو ایک تیز رفتار بولیرو سے کچل کر نو بچوں کی موت ہو گئی تھی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔


حادثے میں بی جے پی لیڈر کے نام پر اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل نے اس معاملہ کو لے کر کل اسمبلی کے باہر اور اندر جم کر ہنگامہ کیا تھا۔


First published: Feb 28, 2018 11:28 AM IST