جموئی : بہار میں انتہاپسندی سے متاثر ضلع جموئی کے چرکا پتھر تھانہ علاقے سے پولیس نے آج علی الصبح ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے ایک سخت گیر انتہاپسند سمیت دو لوگوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز اشیاء برآمد کئے ہیں۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر وسولیا بہیار میں واقع ایک اڈے پر چھاپہ مار کر انتہاپسند امجد حسین اور ایک مشتبہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع سے دھماکہ خیز اشیاء، جلاتین کی چھڑیں اور فیوز وائر کے علاوہ کچھ مشتبہ سامان ضبط کئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ انتہاپسند نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ گولی امکولی علاقے میں دھماکہ کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ حسین کئی انتہاپسندانہ معاملوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس ایک دیگر مشتبہ سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔