مظفر پور : بہار کے مظفر پور ضلع میں ایک خاتون رکن اسمبلی سے ایک کروڑ روپے کی رنگداری مانگی گئی ہے۔ معاملہ ضلع کے بوچهاکا ہے، جہاں کی آزاد ممبر اسمبلی بے بی کماری سے نکسلیوں نے ایک کروڑ روپے کی رنگداری کا مطالبہ کیا ہے۔
نکسلیوں نے یہ رنگداری بے بی کے موبائل پر ایس ایم ایس بھیج کر مانگی ہے۔ نکسلیوں نے دھمکی آمیز لہجے میں بے بی کو رنگداری نہیں دینے پر انجام بھگتنے کی بھی وارننگ دی ہے۔ معاملے کو لے کر رکن اسمبلی نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔
ممبر اسمبلی کی شکایت پر مٹھن پورا تھانہ پولیس نے رکن اسمبلی کے گھر پر جا کر معاملے کی چھان بین کی ہے۔ فی الحال پولیس اس ہائی پروفائل کیس کی چھان بین میں مصروف ہو گئی ہے۔ ایل جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے والی بے بی نے انتخابات میں رمئی رام کو شکست دی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔