نوادہ : بہار کے نوادہ ضلع میں کوواکول تھانہ کے تحت ممنوعہ تنظیم ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے دہشت گردوں نے پولیس سے مخبری کرنے پر لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے ایک لیڈرکو کل رات اغوا کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تیلیاگڑھی گاؤں میں رہنے والے اور ایل جے پی کے ضلع خزانچی محمد عاصم (45) کی لاش آج صبح تاراکول ڈیم کے نزدیک برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق سی پی آئی۔ ماؤنواز کے دہشت گردوں نے کل رات محمد عاصم کو اغوا کر لیا تھا اور ڈیم کے نزدیک لے جا کر اسے گولی مار کر قتل کر دیا ۔
لاش کے پاس سے پولیس نے ماؤنوازوں کے چھوڑے ہوئے دو پرچے بھی برآمد کئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ پولیس سے مخبری کی وجہ سے عاصم کو قتل کیا گیا ہے۔ پرچہ میں وارننگ دی گئی ہے کہ مخبری کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نوادہ صدراسپتال بھیج دی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔