مظفر پور: بہار کے مظفر پور میں بدنام ماؤ نواز رادھے شیام پاسوان نے آج ضلع افسر اور سینئر پولیس سپریٹنڈنٹ (ایس ایس پی) کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دئے۔
ایس ایس پی کے دفتر کے میٹنگ حال میں ضلع افسر دھرمیندر سنگھ اور ایس ایس پی رنجیت کمار مشرا کی موجودگی میں ہتھیار ڈالنے والے ماؤنواز رادھے شیام پاسوان پر 12 سے زیادہ معاملے درج ہیں۔
وہ مظفر پور علاقے کا کٹر ماؤنواز کمانڈر ہے۔ رادھے شیام پاسوان ہتھوڑی تھانہ حلقے کے چومکھ گاوں کا رہنے والا ہے ۔
ہتھیار ڈالنے پر اسے دس ہزار روپیہ کا چیک دیا گیا ہے۔ مسٹر مشرا نے بتایا کہ رادھے شیام کو حکومت سے ملنے والی سہولیات دی جائیں گی۔ ہتھیار ڈالنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔