بہارمیں اقلیتوں کے فلاح کے لئے مختص کی گئ رقم خرچ نہیں ہوپاتی ہے اور بجٹ کا زیادہ تر حصہ لیپس کر جاتا ہے۔ اس سلسلے میں امارت شرعیہ بہار کے جنرل سکریٹری مولانا انیس الرحمن قاسمی نے وزیر اعلیٰ کو پہل کرنے کی اپیل کی ہے۔
مولانا انیس الرحمن قاسمی نے خاص طورسے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے قرض اسکیم کو زمین پر اتارنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امارت کے مطابق افسروں کی لاپرواہی کے سبب حکومت کی اسکیموں سے لوگوں کو فائدہ نہیں مل پاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کو پہل کرنے کرنی چاہئے تاکہ اقلیتوں سے متعلق جو بھی اسکیمیں تیار کی جاتی ہیں، ان کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ امارت شرعیہ نےعوام سے بھی اپیل کی ہے کہ حکومت کی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرے اور اس تعلق سے ناخواندہ لوگوں کو بیدارکیاجائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔