உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    داعش جیسی خطرناک و خونخوار جماعتوں کی کارروائیاں خطرناک : مولانا اصغرعلی سلفی

    پٹنہ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی ایک پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ کل دہشت گردی اور داعش کے خلاف آل بہار ائمہ وعلماء کنونشن کاانعقاد بمقام کٹیہار عمل میں آیا جس میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت کے ناظم عمومی مولانااصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی تمام شکلیں حرام ہیں۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی ایک پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ کل دہشت گردی اور داعش کے خلاف آل بہار ائمہ وعلماء کنونشن کاانعقاد بمقام کٹیہار عمل میں آیا جس میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت کے ناظم عمومی مولانااصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی تمام شکلیں حرام ہیں۔ اسلام امن وشانتی کا مذہب ہے۔ وہ بلاتفریق مذہب وملت، عدل و انصاف اور امن وانصاف کو ساری انسانیت کے لیے ضروری قرار دیتا ہے اور دہشت گردی خصوصا داعش جیسی خطرناک و خونخوار جماعتوں کی کارروائیوں کو خطرناک اور انسانیت کے لیے انتہائی نقصان دہ مانتا ہے۔ اسی لیے ہم تمام دہشت گردانہ و ظالمانہ کارروائیوں  کو کنڈم کرتے ہیں اور اس کی مذمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ جیسا کہ وطن عزیز ہندوستان میں سب سے پہلے ۲۰۰۴ء سے ہی امن وشانتی کے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ دہشت گردی کی ساری قسموں کو کانفرنسوں ، سیمیناروں، سمپوزیموں اور کالموں کے ذریعہ کنڈم کیا ہے۔ اسی طرح سے دیگر مسلم تنظیموں نے بھی انہیں کنڈم کیا ہے۔ انہوں نے اس پروگرام میں شرکت کرنے والے بہار کے مختلف علاقوں سے تشریف لانے والے ائمہ وخطباء حضرات سے اپیل کی کہ وہ عوام کو ان تنظیموں کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور ان کے برے نتائج سے  آگاہ کریں۔

      اس مناسبت سے ایک دہشت گردی مخالف سمپوزیم کا بھی انعقاد عمل میں آیا اور ایک پریس کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں پرنٹ میڈیا کے علاہ الکٹرانک میڈیا کے لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ واضح ہو کہ اس کنونشن میں علاقہ کے معززین اور پروفیسران کے علاوہ ممبرپارلیمنٹ جناب طارق انور قومی جنرل سکریڑی این سی پی اور جناب عبدالشکور صاحب سابق ایم ایل اے براری اور کانگریس کے ابھرتے ہوئے نیتا توقیر عالم سلفی اور ڈاکٹر عبداللطیف الحیدری وغیر ہ بھی شریک ہوئے۔

      پریس ریلیز کے مطابق دہلی میں بتاریخ ۱۲۔۱۳؍مارچ۲۰۱۶ء کو منعقد ہونے والی تینتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے سلسلہ میں بہار کے عوام میں کافی جوش وخروش وبیداری پائی جارہی ہے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت اس میں متوقع ہے۔

      First published: